شریک حیات سے اچھا تعلق شادی کے بعد کس حد تک ضروری ہے؟

2  اکتوبر‬‮  2018

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ اپنی شادی سے خوش ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کا فائدہ زندگی بھر ہوتا ہے۔ جی ہاں شادی شدہ افراد جو اپنے رشتے سے بہت خوش ہوتے ہیں، ان میں درمیانی عمر میں موت کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہوجاتا ہے، خصوصاً ایسے لوگوں کے مقابلے میں، جو اپنی شادی شدہ زندگی سے خوش نہ ہو۔ طبی جریدے جرنل ہیلتھ سائیکولوجی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا۔

شادی کے متعدد طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں یعنی صحت مند دل سے لے کر جسمانی وزن میں کمی تک۔ اس تحقیق کے دوران 19 ہزار سے زائد شادی شدہ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جن سے 1978 اور 2010 کے دوران شادی سے خوشی اور معیار کے بارے میں مختلف سوالات پوچھے گئے تھے۔ جن لوگوں نے شادی کو انتہائی خوش باش قرار دیا ہے یا اس سے کافی حد تک خوش ہیں، تو ان میں کسی بھی وجہ سے جلد موت کا خطرہ 20 فیصد کم پایا گیا۔ کولوراڈو یونیورسٹی کی تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ شادی کے بعد اچھا تعلق متعدد طریقوں سے صحت میں بہتری کا باعث بنتا ہے، خصوصاً شریک حیات ایک دوسرے میں صحت مند عادات کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اسی طرح خوش باش شادی کا تعلق نفسیاتی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے جو کہ جسم کے لیے فائدہ پہنچاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ ذہنی صحت جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اور شادی کے بعد شریک حیات سے مضبوط تعلق سے ذہنی صحت کے ساتھ جسمانی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شریک حیات سے ملنے والا سماجی تعاون بھی صحت کے لیے اہم ثابت ہوتا ہے اور زندگی میں تناﺅ مسئلہ نہیں بن پاتا۔ دوسری جانب شادی کے بعد شریک حیات سے خراب تعلق امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر سمیت متعدد امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…