بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اگر بچے سبزیاں نہ کھائیں تو کیا کیا جائے؟

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بچے کھانے کے وقت سے پہلے بے حد شور مچاتے ہیں کہ وہ بھوکے اور پیاسے ہیں۔ لیکن جب کھانا سامنے آتا ہے تو وہ اور چلّاتے ہیں، ‘یخ’ اور کھانا نہیں کھاتے۔ 5 منٹ گزرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں، ‘کوئی اسنیک ملے گا؟’ والدین کو اپنے بچوں کو سبزیاں کھلانے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ بھی سبزیاں نہیں کھاتا تو آپ ممکنہ طور پر بطور

والدین اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔  بچوں کےساتھ دستر خوان پر بہتر وقت کیسے گزاریں؟ کہا جاتا ہے کہ ایک بھوکا بچہ ہی ٹھیک سے کھانا کھاتا ہے مگر کچھ بچے ایسے ہوتے ہیں جو کھانے کی میز پر اپنی پسندیدہ چیزیں مثلاً کاربوہائیڈریٹس وغیرہ تو کھا لیتے ہیں مگر باقی چیزوں کی باری ہی نہیں آنے دیتے اور باقی چیزوں سے مراد غذائیت سے بھرپور چیزیں ہیں۔  پہلے میں نے سوچا کہ میں کھانے کی میز پر صرف سبزیاں ہی رکھوں اور بچوں کو واضح انداز میں بتا دوں کہ کچھ اور کھانے سے قبل انہیں سبزیاں کھانی ہی ہوں گی۔ مگر پھر میں نے سوچا کہ میں کتنی دیر تک میز پر بیٹھی انہیں رشوت دیتی اور ان سے مذاکرات کرتی رہوں گی۔ یہ تو تھکا دینے والا کام ہے۔ پھر میں نے یونیورسٹی آف منیسوٹا کی ماہرِ نفسیات ٹریسی مین کا طریقہ استعمال کرنے کا ارادہ کیا۔ وہ گزشتہ 20 سالوں سے کھانے پینے کی عادات کا مطالعہ کر رہی ہیں اور کہتی ہیں کہ اپنے بچوں کو سبزیاں کھلانے کے لیے آپ کو سبزیوں کے مقابل کھانے ہٹا دینے ہوں گے۔ ٹریسی کی تحقیق کے مطابق جب بھی بچوں کے سامنے چٹ پٹے کھانے اور سبزیاں رکھی جائیں گی تو سبزیاں ہمیشہ ہار جائیں گی۔ سبزیوں کا مقابلہ ہٹا دیا جائے تو پھر بچوں کے پاس کھانے کے لیے صرف سبزیاں بچتی ہیں۔ جب آپ کے بچے کھانے سے چند گھنٹے پہلے بھوک سے بے تاب ہوں تو میز پر سبزیوں کی قطار سجا دیں۔ ایسا کرنے کے بعد میں کہتی کہ آپ کو ابھی کھانے کی ضرورت ہے۔

یا تو سبزیوں میں سے کچھ کھا لیں یا پھر کھانے کے وقت تک کا انتظار کریں۔ چنانچہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی کہ میرے بچے جا کر میز سے کچھ گاجریں، ٹماٹر، کھیرے، یہاں تک کہ بروکولی بھی کھا لیتے۔ ایک دن تو میری بیٹی گاجروں کا آدھا تھیلا کھا گئی۔ کچھ دن وہ کم سبزیاں کھاتے یا بالکل نہیں کھاتے، مگر کیوں کہ اب وہ پہلے سے زیادہ سبزیاں کھا رہے تھے۔

اس لیے یہ قابلِ برداشت تھا۔ وہ 5 عام غلطیاں جو تمام والدین کرتے ہیں پھر جب کھانے کے وقت میں میز سجاتی تو مجھے بچوں کو زبردستی کھلانے کا دباؤ نہیں جھیلنا پڑتا تھا کیوں کہ وہ غذائیت والی زیادہ تر چیزیں پہلے ہی کھا چکے ہوتے تھے۔  ٹریسی مین کے مطابق یہ طریقہ اس لیے کام کرتا ہے کہ بچوں کو سبزیاں کھلانے کے لیے آپ کوئی بھی دوسرا کھانا سامنے لانے

سے قبل انہیں سبزیاں کھلا دیں۔ اس طرح جب وہ شدید بھوکے ہوں گے اور ان کے پاس کچھ اور نہیں ہوگا، تو وہ سبزیاں کھانے پر مجبور ہوں گے۔ اس پورے طریقے کی بنیاد یہ ہے کہ آپ غلط فیصلہ کرنا مشکل بنا دیں اور صحیح فیصلہ کرنا آسان بنا دیں۔ ہم نے اسے اسکول کیفے ٹیریاز میں بھی آزما کر دیکھا ہے جس کے بعد بچوں کے سبزیاں کھانے میں 4 گنا اضافہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…