بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اب آپ بڑھتے ہوئے پیٹ سے چھٹکارا پا سکتے ہیں وہ بھی بغیر کسی ادویات یا ورزش کے۔۔ بڑھتا پیٹ اندر کرنا ہے تو یہ استعمال کریں

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کون سا ایسا شخص یا خاتون ہو گی جو یہ چاہیں گے کہ ان کا پیٹ بڑھا ہوا ہو اور وہ خوبصورت کی بجائے انتہائی بے ڈھنگے نظر آئیں۔ بڑھا ہوا پیٹ اچھی بھلی شخصیت کو عجیب بنا دیتا ہے، ہر کوئی چاہے گا کہ بڑھے ہوئے پیٹ سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اب آپ بغیر کسی دوائی یا ورزش کے بڑھے ہوئے پیٹ سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں، آپ یہ نسخہ گھر میں بنا سکتے ہیں اور اس کے لیے اتنی زیادہ محنت بھی درکار نہیں ہے، تمام گھروں میں ادرک موجود ہوتی ہے، ادرک جسم کے اندر موجود فالتو چربی کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ادرک کے ذریعے آپ پیٹ، رانوں، کوہلوں اور کمر کے اطراف بڑھے ہوئے گوشت کے لوتھڑوں کو کم کر سکتے ہیں۔ ادرک کا مشروب بنانے کے لیے انتہائی آسان طریقہ ہے۔ آپ ایک ادرک لے کر اس کے کچھ پتلے پتلے کتلے کاٹ لیں، اس کے بعد ان ٹکڑوں کو ڈیڑھ لیٹر پانی میں ڈال دیں، آپ اس میں پودینے کے دو چار پتے یا لیموں کے چند قطرے بھی ڈال سکتے ہیں، اس کے بعد پانی کو ابالیں اور اس میں ادرک کے سلائیس کا اضافہ کر دیں۔ اس کو پندرہ سے بیس منٹ تک چولہے پر ابالتے ہوئے برابر چمچ چلاتے رہیں، پندرہ بیس منٹ بعد چولہے سے اتار کر اسے ٹھنڈا کر لیں، اب آپ اس مشروب کو ہر صبح روزانہ ناشتے سے قبل اور رات کو کھانے سے قبل ایک گلاس پینے کی عادت ڈال لیں۔ کچھ دنوں میں ہی آپ بڑھے ہوئے پیٹ میں کمی محسوس کریں گے، واضح رہے کہ ادرک میں میگنیشم اور زنک جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو دوران خون کو بہتر بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ ادرک بخار میں کمی لانے اور زیادہ پسینے آنے کے مسائل سے بھی نجات دلانے میں مدد دیتی ہے، ادرک ملا پانی انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…