منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

کمزور بینائی کو صحت مند بنانے میں مددگار ٹپس

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے جسم کا کونسا مسل سب سے زیادہ متحرک رہتا ہے؟ تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق وہ ہماری آنکھیں ہیں جو دن بھر میں ایک لاکھ سے زائد بار حرکت کرتی ہیں۔ مگر اس کا متحرک رہنا آنکھوں کو صحت مند رہنے میں مدد نہیں دیتا اور انسانوں کی لاپروائی بینائی کمزور کردینے کا باعث بنتی ہے۔ ایسی ہی چند عام عادات

جن سے پیچھا چھڑا کر آپ نظر کے چشمے سے بھی نجات پاسکتے ہیں۔ بینائی کی کمزوری کی 6 علامات فائدہ مند غذا کو انکار اکثر افراد کو سبز پتوں والی، کیروٹین، وٹامن اے اور سی سے بھرپور غذائیں پسند نہیں ہوتیں، جیسے بیٹا کیروٹین گاجر، شکرقندی، پالک اور کدو میں پایا جاتا ہے، جبکہ لیوٹین سبز پتوں والی سبزیوں میں زیادہ ہوتا ہے، مچھلی اور اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں جبکہ گائے یا چکن کی کلیجی، انڈے، مکھن اور دودھ وٹامن اے سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ترش پھلوں میں وٹامن سی پایا جاتا ہے، یہ تمام اجزاءصحت مند بینائی کے لیے بہت ضروری ہیں۔ ایک سرگرمی پر بہت زیادہ وقت لگانا آج کل دفاتر میں کمپیوٹر کے سامنے بہت وقت گزارا جاتا ہے اور بیشتر افراد 15 منٹ کا وقفہ نہیں لیتے، جس کا مشورہ طبی ماہرین دیتے ہیں۔ کمپیوٹر اسکرین پر نظریں جمائے رکھنا آنکھوں کی سوجن، بینائی دھندلانے اور دیگر عوارض کا باعث بنتا ہے۔ آنکھوں کی ورزشوں سے دوری اگر تو چمشہ لگاتے ہیں تو مختلف ورزشیں ان سے جلد نجات میں مدد دے سکتی ہیں، روزانہ آنکھوں کی ورزش صحت مند بینائی کے حصول میں مدد دیتی ہے جبکہ آنکھوں کو تکلیف کا سامنا بھی نہیں ہوتا۔  5 عام عادتیں جو بینائی کے لیے تباہ کن نیند کی کمی نیند جسم کے لیے انتہائی اہم ہوتی ہے اور اس کی کمی کے نتیجے میں بھی بینائی کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے، طبی ماہرین آنکھوں کی اچھی صحت کے لیے کم از کم 6 گھنٹے کی نیند کا مشورہ دیتے ہیں۔ تمباکو نوشی تمباکو نوشی صرف پھیپھڑوں کو ہی نقصان نہیں پہنچاتی بلکہ یہ بینائی کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہوتی ہے، درحقیقت بینائی سے محرومی کی سب سے بڑی وجہ موتیا نامی مرض کو قرار دیا جاتا ہے اور تمباکو نوشی کے عادی افراد میں اس کا خطرہ دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…