جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سردی ہو یا گرمی!گھر بیٹھے خراب بالوں اورخشکی کا یقینی خاتمہ صرف یہ تیل لے آئیں اور شرمندگی سے بچیں

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(سی ایم لنکس)سردی ہو یا گرمی، ہر موسم میں کھوپرے کا تیل بالوں میں لگایا جاتا ہے لیکن اگر اسے درست طور پر استعمال کیا جائے تو خشکی اور خراب بالوں کا یقینی خاتمہ ممکن ہے۔ذیل میں گرتے بالوں اور خشکی سے نجات اور صحت مند بالوں کے لیے کھوپرے کا تیل استعمال کرنے کے صحیح طریقے دیئے جارہے ہیں۔ بہترین نتائج کے لیے ان میں سے ہر طریقے پر ہفتے میں دو سے تین مرتبہ تک عمل کرنا ضروری ہے۔

۔کھوپرے کا تیل نیم گرم کرلیں۔۔اپنے بالوں کو نیم گرم پانی سے نم کرلیں، اس طرح کہ بالوں میں نمی کا احساس ہو لیکن پانی ٹپک نہ رہا ہو۔۔بال چھوٹے ہوں تو ایک کھانے کا چمچہ نیم گرم کھوپرے کا تیل بالوں میں لگائیں، کندھوں تک لمبے بالوں کے لیے 2 کھانے کے چمچوں جتنا جب کہ زیادہ لمبے بالوں کے لیے 4 کھانے کے چمچوں جتنا کھوپرے کا تیل بالوں میں اچھی طرح لگائیں۔۔بالوں کی جڑوں میں انگلیوں کی پوروں سے کھوپرے کے تیل کی کچھ دیر تک اچھی طرح مالش کریں تاکہ یہ کھوپڑی کی کھال میں جذب ہوجائے۔۔بہترین نتائج کے لیے تین منٹ تک بالوں کی جڑوں میں کھوپرے کے تیل کی مالش کریں۔۔اب اپنے سر کو شاور کیپ یا کسی کپڑے سے ڈھک لیں تاکہ اس پر ہوا اور پانی نہ پڑیں۔۔بالوں کو اسی طرح 20 سے 30 منٹ تک رہنے دیں اور اگر بہترین نتائج درکار ہوں تو پوری رات انہیں ایسے ہی رکھیں۔۔اس کے بعد اپنے بالوں کو کسی سادہ شیمپو سے دھو لیں جس میں سلفیٹ اور کنڈیشنر نہ ہوں۔۔خشکی کے لیے:۔سب سے پہلے اپنے بال دھو لیں۔۔اب کھوپرے کے تیل میں کسی بھی ضروری تیل مثلاً ٹی ٹری آئل، تھائم، لیونڈر یا ونٹرگرین کے پانچ قطرے ملا لیں۔ یہ کھوپڑی پر فنگس وغیرہ ختم کرنے میں آپ کی اضافی مدد کرتے ہیں۔پورے سر پر، یعنی گدی سے لے کر پیشانی تک اور دونوں کانوں کے پیچھے تک اس آمیزے کی اچھی طرح چند منٹ تک مالش (چمپی) کریں تاکہ یہ بالوں کی جڑوں میں جذب ہوجائے۔اب اپنے سر کو شاور کیپ یا کسی کپڑے سے ڈھک لیں تاکہ اور 20 سے 30 منٹ تک اسی طرح رہنے دیں۔۔اس کے بعد شاور کیپ/ کپڑا ہٹا کر اپنے بالوں کو کسی سادہ اور ہلکے شیمپو سے دھولیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…