ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اگر کھانا کھاتے ہوئے منہ میں نوالہ پھنس جائے اور دم گھنٹے لگے تو کیا کرنا چاہئے؟جانئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر کچھ کھاتے ہوئے کسی کے گلے میں کچھ پھنس جائے تو کیا کرنا چاہئے ،آئیے آج ہم آپ کو اس حوالے سے کچھ ٹپس دیتے ہیں ۔ کھانسنے کی کوشش کریں:اگر آپ کھانس سکتے ہیں یا کسی قسم کی آواز نکال سکتے ہیں تو یہ اچھی خبر ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ سانس کی نالی مکمل بلاک نہیں ہوئی، تو آپ پوری قوت سے کھانسنے کی کوشش کریں۔

جیسے بلغم تھوکتے ہوئے کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ اس دوران پانی پینے سے گریز کریں کیونکہ اس سے معاملہ بدتر بھی ہوسکتا ہے۔ پیٹ دبائیں: اگر آس پاس کوئی نہ ہو تو اپنے ایک ہاتھ کی مٹھی بنائیں اور اسے ناف پر اس طرح رکھیں کہ کہنیاں پسلیوں سے ٹکرائے، اس کے بعد دوسرا ہاتھ اس کے اوپر رکھیں اور جتنی قوت سے ہوسکتا ہے دبائیں، اس سے جو دباﺅ پیدا ہوگا وہ پھیھپڑوں میں موجود ہوا کو کمپریس کرے گا اور اسے باہر نکالے گا، جس سے پھنسی ہوئی غذا اپنی جگہ سے ہٹ جائے گی۔ کرسی سے مدد لیں: اگر اوپر والا طریقہ کارآمد ثابت نہ ہو تو اپنے ہاتھ اسی پوزیشن میں رکھیں اور کرسی کے پیچھے کھڑے ہوکر ہاتھوں اور پیٹ کو اس کے اوپری حصے پر ٹکا کر زیادہ طاقت سے ہاتھوں کو دھکا دیں، جس سے اتنا دباﺅ ہوگا جو ہوا کو باہر کی جانب نکالے گا، جس سے پھنسی ہوئی غذا بھی نکل آئے گی۔ فرش پر گرجائیں: گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھے جائے اور اپنے ہاتھوں کو زمین پر ٹکا دیں۔ اس کے بعد تیزی سے اپنے ہاتھوں کو اوپر اٹھالیں اور پیٹ کے بل زور سے فرش پر گرجائیں، سینے کے لگنے سے تیز جھٹکا ہوا کی بڑی مقدار پھیپھڑوں میں پہنچانے میں کامیاب ہوسکے  گاجبکہ اس کے ساتھ دم گھونٹنے کا سبب بننے والی چیز کو بھی نکال دے گا۔اگر ان میں سے کوئی بھی طریقہ کام نہ آئے تو فوراًسے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…