فرانس(مانیٹرنگ ڈیسک) زیادہ نمک، چینی اور چربی سے بھرپور غذا کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھا دیتی ہے جبکہ صحت بخش کھانوں کا انتخاب سرطان جیسے جان لیوا مرض سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ بات فرانس میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ فرنچ نیشنل انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ نمک، چینی اور چربی کا غذا میں زیادہ استعمال
کینسر کا خطرہ 11 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ کینسر کی 12 علامات جنھیں نظرانداز نہ کریں تحقیق میں بتایا گیا کہ کیک، بسکٹ، پڈنگ، ٹماٹو کیچپ، سرخ اور پراسیس گوشت وغیرہ کینسر کا کطرہ بڑھانے والی چند غذائیں ہیں۔ اس تحقیق کے دوران برٹش فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی کے نظام کو استعمال کرکے ایسی غذاﺅں کا تعین کیا گیا جو کہ کینسر کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتی ہیں۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ صحت بخش غذا کو ترجیح دیتے ہیں، ان میں کینسر کا امکان بہت کم ہوتا ہے جبکہ ناقص غذا پسند کرنے والوں میں اس جان لیوا مرض کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس طرح کی غذا آنتوں، غذائی نالی اور معدے کے سرطان کا خطرہ زیادہ بڑھاتی ہے جبکہ مردوں میں پھیپھڑوں اور خواتین میں جگر یا بریسٹ کینسر کا خطرہ زیادہ بڑھتا ہے۔ کینسر کا خطرہ بڑھانے والی غذائیں محققین کا کہنا تھا کہ غذا کینسر جیسے مرض سے بچاﺅ میں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور لوگوں کا انتخاب انہیں امراض سے بچا سکتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ جنک فوڈ کا بہت زیادہ استعمال بھی کینسر کا شکار بنا سکتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے PLOS میڈیسین میں شائع ہوئے۔