جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

انسانوں کی شخصیت صرف 4 اقسام کی ہوتی ہے، تحقیق

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوسکتا ہے کہ آپ کو لگتا ہو کہ دنیا میں آپ جیسا کوئی نہیں مگر سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ انسانی شخصیت درحقیقت 4 اقسام کی ہوتی ہیں۔ دنیا بھر میں 15 لاکھ افراد پر ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انسانی شخصیت 4 اقسام کی ہے، ایک اوسط شخصیت، دوسری خود میں گم رہنے والی، تیسری اپنی ذات کو اہمیت دینا اور چوتھا رول ماڈل ہے۔

اس نئی تحقیق میں نفسیات کے موجودہ نظریات کو چیلنج کیا گیا ہے۔ انسانی جسم میں ڈی این اے کی لمبائی کتنی؟ امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق میں 15 لاکھ افراد سے مختلف سوالنامے بھروائے گئے اور پھر انہیں پانچ شخصی عادات یعنی کھلے پن، باہری دنیا پر توجہ دینا، مطابقت، ایمانداری اور خلل اعصاب کے مطابق نمبر دیئے گئے۔ محققین کا کہنا تھا کہ ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان 4 اقسام کے ہوتے ہیں اور ان کی خصوصیات سے اس کا اندازہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اوسط یا ایوریج شخصیت کے حامل افراد میں خلل اعصاب اور ایمانداری زیادہ ہوتی ہے جبکہ کھلے پن میں وہ بہت پیچھے ہوتے ہیں، مردوں کے مقابلے میں خواتین اس زمرے میں زیادہ آتی ہیں۔ اسی طرح خود میں گم رہنے والے افراد جذباتی طور پر مستحکم ہوتے ہیں مگر کھل کر بات کرنے سے گھبراتے ہیں تاہم مطابقت اور ایمانداری ان میں کافی زیادہ ہوتی ہے۔ نام ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں؟ اپنے آپ کو اہمیت دینے والے باہری دنیا میں بہت زیادہ دلچسپی لیتے ہیں مگر باقی چیزوں میں ان کے نمبر بہت کم ہوتے ہیں۔ جہاں تک رول ماڈل کی بات ہے تو وہ خلل اعصاب سے محفوظ ہوتے ہیں جبکہ دیگر شخصی عادتوں میں سب سے آگے ہوتے ہیں، یہاں بھی مردوں کے مقابلے میں خواتین کے آگے ہونے کا امکان زیادہ ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے نیچر ہیومین بی ہیوئیر میں شائع ہوئے، جس میں محققین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…