جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ہر وقت پیاس لگنا خطرے کی گھنٹی

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گرمیوں میں یا سخت جسمانی محنت کے بعد پیاس لگنا تو عام بات ہے کیونکہ پسینے کی شکل میں بہت زیادہ پانی نکل جاتا ہے اور جسم کو اس کی فوری ضرورت ہوتی ہے۔ مگر جب موسم ٹھنڈا ہو یا آرام سے بیٹھے ہیں اور پھر بھی ہر وقت پیاس لگ رہی ہے جس کی وجہ بھی سمجھ نہیں آرہی تو یہ خطرے کی گھنٹی ہوسکتی ہے۔ اگر تو آپ 6 سے 8 گلاس پانی روزانہ پیتے ہیں۔

اور پھر بھی مسلسل شدید پیاس کا احساس ستاتا رہتا ہے تو یہ وقت ہوتا ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کرلینا چاہئے۔ اگر آپ کو بہت زیادہ پیاس لگتی ہے تو اس کی چند وجوہات یہ بھی ہوسکتی ہیں۔ جسم میں پانی کی کمی اگر جسم میں پانی کی کمی ہونے لگے اور مناسب مقدار میں اس کا استعمال نہ ہو تو پیاس لگنے لگتی ہے، ویسے تو کہا جاتا ہے کہ جسم کو روزانہ آٹھ گلاس پانی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ اس میں پانی کے ساتھ ساتھ غذا کی شکل میں جسم کا حصہ بننے والا سیال بھی شامل ہوتا ہے، کچھ لوگوں کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے تو ان کے لیے آٹھ گلاس بھی کم ہوتے ہیں جبکہ کچھ کے لیے زیادہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں، یا یوں کہہ لیں ہر انسان کی جسمانی ضروریات مختلف ہوتی ہیں جس کے حساب سے پانی پینا ہوا ہے، تاہم ہر وقت پیاس لگنے کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہے خاص طور پر خشک موسم کے دوران۔ بہت زیادہ نمک کا استعمال زیادہ نمک والی غذاﺅں لوگوں کی پیاس بڑھاتی ہیں، ہمارے جسم کو نمک اور پانی کے درست توازن کی ضرورت ہوتی ہے، تو جب نمک کا استعمال زیادہ ہوجائے تو خون میں پانی کی سطح گرجاتی ہے جس کے نتیجے میں ہر وقت پیاس لگنے لگتی ہے، خاص طور پر اگر کھانے کے بعد پیٹ پھول جائے یا گیس محسوس ہو کیونکہ جسم پانی کا کچھ حصہ وہاں اکھٹا کردیتا ہے جو کہ دیگر مسائل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

نمک جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟ ادویات کچھ ادویات منہ کو خشک کرتی ہیں جس سے پیاس کا احساس ہوتا ہے، اگر آپ ادیوات استعمال کرتے ہیں اور پیاس کا احساس زیادہ ہوتا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔ ذیابیطس ذیابیطس جسم کی مٹھاس کو ٹکڑے اور ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرنے والا مرض ہے، جس کے نتیجے میں خون میں شوگر کی سطح بڑھ جاتی ہے ۔

اور پیشاب زیادہ آنے لگتا ہے، جس سے جسم میں پانی کی کمی ہونے لگتی ہے اور پیاس بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، یوں کہہ لیں کہ مسلسل پیاس اور پیشاب کا آنا اس مرض کی دو واضح علامات ہوسکتی ہیں، اگر آپ زیادہ مقدار میں پانی پینے کے باوجود پیاس محسوس کرتے ہیں تو ڈاکٹر سے شوگر چیک کرالیں۔  ذیابیطس کی خاموش علامات اور بچاؤ کی تدابیر آٹو امیون امراض آٹو امیون امراض کے نتیجے میں آنکھیں

اور منہ خشک ہوجاتے ہیں جس سے آپ پیاسے ہوجاتے ہیں، اگر آپ کا منہ ادویات کے استعمال یا بغیر کسی وجہ کے اکثر خشک رہتا ہے اور پیشاب بھی زیادہ نہیں آتا تو یہ آٹو امیون امراض کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ ہارمون توازن میں گڑبڑ اگر ہارمونز کا توازن بگڑ جائے تو اس سے نمک اور پانی کی سطح پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بہت شدید پیاس لگتی ہے، ایسے افراد ہر وقت پیشاب بھی آتا رہتا ہے چاہئے وہ زیادہ پانی نہ بھی پیئے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…