جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ڈپریشن کی وہ علامات جو جسم پر ظاہر ہوتی ہیں

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متعدد افراد کو ذہنی تشویش اور مایوسی (ڈپریشن) کا زندگی کے مختلف مراحل کے دوران سامنا ہوتا ہے جو جسمانی وزن بڑھانے کے ساتھ دیگر امراض کا خطرہ بھی بڑھا دیتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ آخر کوئی شخص ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد اس کی شناخت کیسے کرے؟ درحقیقت ڈپریشن کی چند مخصوص علامات ہوتی ہیں جو اکثر افراد پہچاننے سے قاصر رہتے ہیں۔

اور زیادہ سنگین نوعیت کے عوارض کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ان علامات کو جاننا یقیناً آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ جسم میں درد ویسے تو کسی مشقت والے کام کے نتیجے میں جسم میں درد ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں مگر چبھنے والا یہ درد بغیر کسی وجہ کے ہورہا ہو تو یہ ڈپریشن کی علامت ہوسکتا ہے، کمر میں درد، پٹھوں میں تکلیف یا جسم میں کسی بھی جگہ بلاوجہ درد ڈپریشن کی نشانی سمجھی جاتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق درد مزاج کے مطابق جسم پر حملہ آور ہوتا ہے، اگر آپ ذہنی طور پر مایوس یا پریشان ہیں تو تکلیف کا احساس زیادہ ہوتا ہے جبکہ خوشی کی حالت میں درد کا احساس نہیں ہوتا۔ جسمانی وزن میں اضافہ یا کمی ڈپریشن ان ہارمونز پر بھی اثرانداز ہوتا ہے جو کہ خوراک کی خواہش کو کنٹرول کرتے ہیں، یعنی زیادہ بھوک لگ سکتی ہے یا کچھ بھی کھانے کو دل نہیں کرتا۔ اس کے نتیجے میں لوگ یا تو بہت زیادہ کھالیتے ہیں یا وہ مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں جسمانی وزن میں اضافہ یا کمی ہونے لگتی ہے۔ سونے میں مشکل اگرچہ ڈپریشن کے شکار افراد کو اکثر تھکاوٹ اور جسمانی توانائی کی کمی کا سامنا ہوتا ہے مگر ان کے لیے رات کو سونا بھی آسان نہیں ہوتا، طبی ماہرین کے مطابق ڈپریشن کی چند واضح علامات میں سے ایک بے خوابی، بہت جلد نیند ختم ہوجانا اور پھر سونے میں ناکامی وغیرہ ہیں، یہ متاثرہ افراد کے لیے ذہنی جھنجھلاہٹ کا باعث ہوتا ہے۔کیونکہ اکثر اوقات

اچھی نیند ہی ڈپریشن سے بچاﺅ کا واحد ذریعہ ہوتی ہے۔ جلد کے مسائل ذہنی تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمونز جلد کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں، ڈپریشن کے دوران ان ہارمونز کی مقدار بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں اکثر مریضوں کو کیل مہاسوں، چنبل اور خارش وغیرہ کا سامنا ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ڈپریشن کے لیے ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کے استعمال سے جلدی مسائل بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

معدے کے مسائل سینے میں جلن، قبض، ہیضہ اور قے وغیرہ بھی ڈپریشن سے جڑے ہوئے ہوسکتے ہیں، خاص طور پر یہ امراض ان لوگوں کے لیے زیادہ بدتر ہوجاتے ہیں جو ذہنی بے چینی یا تشویش کے شکار ہوں، ماہرین کے مطابق معدہ انسانی مزاج کی کیفیات کے مطابق ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ دانتوں کے امراض ڈپریشن منہ کی صحت پر بھی اثرانداز ہونے والا مرض ہے ۔

ایک تحقیق کے مطابق ڈپریشن کے نتیجے میں دانتوں کی فرسودگی اور دانت گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جس کی وجہ مزاج کی خرابی روزمرہ کے کاموں کو مشکل بنادیتی ہے۔ اس کے نتیجے میں لوگ دانتوں کی مناسب صفائی پر دھیان نہیں دے پاتے جس کے باعث وہ دانتوں کے امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔آدھے سر کا درد جسمانی درد کی

طرح آدھے سر کا درد بھی ڈپریشن سے جڑا ہوا ہوسکتا ہے ۔ڈپریشن نہ صرف سردرد کا باعث بنتا ہے بلکہ اس کے مریضوں میں آدھے س کے درد کی شکایت عام ہوتی ہے۔ تاہم سردرد دیگر امراض کی علامت بھی ہوسکتی ہے خاص طور پر اگر اچانک بینائی میں تبدیلی آئے، اس ہونے کا احساس یا گردن اکڑنے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…