جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

انجیکشن لگانے کا طریقہ جانیں

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) زندگی میں انجیکشن لگوانا کس کو پسند ہوسکتا ہے؟ مگر ایسے مواقع آتے ہیں جب انجیکشن لگانا ضروری ہوتا ہے اور ایسی صورتحال بھی ہوسکتی ہے جب اس کام کے لیے ماہر دستیاب نہ ہو یا گھر میں کسی کو لگانا ہو مگر کسی کو اس کی تربیت نہ ہو۔ تو انجیکشن لگانے کا آسان طریقہ جانیں جو اسے لگانا آسان بنانے کے ساتھ ایمرجنسی میں کسی غلطی سے بچانے میں بھی مدد دے گا۔

سب سے پہلے تو یہ ضروری ہے کہ ایسا آپ واقعی کسی ایمرجنسی میں کریں، یعنی خود لگانا مجبوری بن جائے۔ تجویز کردہ دوا کے ساتھ مطلوبہ مقدار والی سرنج کو بھی یقینی بنائیں۔اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔ ایسی پلیٹ یا ٹرے لیں، جس میں تمام سامان آجائے اور اس کی سطح کو صاف کرلیں۔ مریض کو لیٹنے کے لیے کہیں تاکہ مسلز ریلیکس ہوسکیں۔ گلووز پہن لیں اور پھر روئی کو میڈیکل محلول میں بھگوئیں۔ انجیکشن کیسے لگائیں؟ اگر انجیکشن کی دوا ٹھنڈی ہے تو اسے کچھ گرم کرلیں۔ سرنج کو پیکج میں باہر نکالیں اور شیشے کی بوتل یا امپول کو اوپن کرکے دوا کو سرنج میں بھریں۔ اگر غلطی سے سرنج کی سوئی کو چھولیا ہو تو اسے بدل دیں۔ دوا بھر کر سرنج کی سوئی کو اوپر کریں اور معمولی سی دوا کو باہر نکال دیں تاکہ ہوا بھی نکل جائے۔ کولہے یا کندھے پر انجیکشن کو اوپری حصے میں لگائیں تاکہ نس پر نہ لگے۔ یہ بھی پڑھیں : ایک انجیکشن سے موٹاپے اور ذیابیطس کا علاج ہوگا ممکن؟ انجیکشن لگانے کے بعد جراثیم کش وائپ سے متاثرہ حصے کو صاف کریں۔ انجیکشن میں موجود محلول کو آہستگی سے انجیکٹ کریں تاکہ مریض کو زیادہ تکلیف نہ ہو۔ انجیکشن لگاتے ہوئے سرنج کو آگے پیچھے نہ کریں، ایک ہاتھ سے اسے پکڑ کر دوسرے ہاتھ سے دبانے والے حصے کو کنٹرول کریں۔ ایک سرنج کو دو بار استعمال نہ کریں، لگانے کے بعد اسے تلف کردیں اور پھر ہاتھ دھولیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…