جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جلد کو جواں رکھنے کا آسان طریقہ

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ جوان اور خوبصورت نظر آئے مگر جب بات احتیاط کی آتی ہے تو بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی جلد ، بال اورخوراک کا خیال رکھتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پڑھاپے کے اثرات سب سے زیادہ جلد پر نمایاں ہوتے ہیں اسلیئے آج ہم آپ کو جلد کو جوان رکھنے کے کچھ آسان طریقے بتا ئیں گے جن پر عمل کر کے آپ کی جلد زیادہ عرصے

تک خوبصور ت ،جوان اور دلکش رہے گی ۔ جلد کو جواں رکھنے کا آسان طریقہ صبح جاگنے کے بعد جتنا زیادہ ممکن ہو پانی پئیں، اس سے گردے بھی صاف ہوتے ہیں اور جلد بھی چمک دار رہتی ہے۔ منہ دھونے کے بعد کسی سخت کپڑے یا کھردرے تولیے سے جلد کو رگڑ کر ہر گز صاف مت کیجیے ، اس سے جلد پر باریک باریک لکیریں پڑ جاتی ہیں جو عام آنکھ سے دیکھی تو نہیں جاسکتیں لیکن جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے یہ لکیریں نمایاں ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور جھریوں کی شکل میں عمر کا پتا دیتی ہیں۔ کھانوں میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ رکھیں۔صبح نہار منہ تازہ پھلوں کا جوس پئیں،اور ناشتے میں زیادہ مرغن غذا کھانے سے بچیں۔کچی سبزیاں مثلاً کھیرا، گاجر، چقندر،پیاز، ٹماٹر اور ککڑی کا استعمال سلاد کی صورت میں کریں۔ کوشش کریں جتنا بھی وقت ملے اس میں زیادہ سے زیادہ سوئیں، جتنی زیادہ نیند لی جاتی ہے جلد میں اتنا ہی تنائو اور دلکشی پیدا ہوتی ہے۔ ہمیشہ رات کو سونے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں اور کسی معیاری لوشن یا صابن سے چہرے کو دھوئیں۔رات کو سونے سے پہلے میک اپ ضرور صاف کرلیں کیونکہ اگر اآپ ایسا نہیں کریں گی تو جلد پر دانوں، کیل مہاسوں اور جھریوں کا شکار ہوجاتی ہیں۔میک اپ ہمیشہ آہستہ آہستہ صاف کریں جلد کو رگڑنے سے گریز کریں۔ آلودہ ہوا جلد میں موجود کولیجن پروٹین کی توڑ پھوڑ کر کے ڈی این اے کو نقصان پہنچاتی ہے۔

اسی لیے دن کے اختتام پر بھی گرم اور معیاری کلینزر سے لازمی کلینزنگ کریں۔ ٹونر جلد کو لٹکنے سے بچاتا اور کھلے مساموں کو بند کرتا ہے۔ اپنی جلد کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹونر کا استعمال کریں۔موئسچرائزر کا استعمال جلد کی اقسام کے پیش نظر رکھ کر کریں ۔چکنی جلد والی خواتین واٹر بیسڈ موئسچرائز ر کا استعمال کریں۔ جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تکیے کا کھردرا غلاف عمر میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

کیونکہ اس کی رگڑ سے چہرے کی جلد متاثر ہوتی ہے اور جھریاں وچھائیاں پڑنے لگتی ہیں۔ریشمی کپڑے کا غلاف استعمال کیا جانا چاہیے،اس سے نیند بھی اچھی آتی ہے اورجلد بھی تازہ رہتی ہے۔ نہانے سے قبل تیز گرم پانی کا استعمال جلد کو مردہ کردیتا ہے، جب کہ نیم گرم پانی سے جلد مزید خوبصورت ہوجاتی ہے۔جلد کی حفاظتی تہہ جو جلد کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے تیز گرم پانی سےیہ حفاظتی تہہ تباہ ہوجاتی ہے ۔ جدید تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ خواتین جو اسمارٹ فونز کا استعمال

کثرت سے کرتی ہیں ان کے چہرے کی جلد سرخ اور کھردری ہوجاتی ہےاس کے ساتھ ساتھ جلد پر خارش اور سوجن بھی دکھائی دینے لگتی ہے جو جلد کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہوتی ہے اور خواتین کو وقت سے پہلے بوڑھا ہونے کا پیغام بھی دے جاتی ہیں۔ جلد کو جوان رکھنے کے لیے جلد کے بیرونی استعمال کی ادویات، کریمز اور لوشن کے مقابلے میں اگر غذائوں پر انحصار کیا جائے تو زیادہ اچھا ہے،پھلوں ، سبزیوں اور دالوں میں ایسے پروٹین موجود ہوتے ہیں جو جلد کو جواں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…