جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزن کم کرنےکے بہترین طریقے

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ بھی اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہیں اور آپ کو بھی موٹاپے سے ڈر لگاتاہے اگر ایسا ہے تو آج ہم آپ کو موٹاپے سے نجات کے لیے کچھ آزمودہ باتیں بتائیں گے جن پر مل کر کے آ پ جلد ہی ایک پرفیکٹ باڈی شیپ ک مالک بن جائیں گے ۔ یہ بات تو ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ وزن کا بڑھنا بہت زیادہ تکلیف دہ عمل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سی بیماریوں کی وجہ بھی ہوتا ہے ۔

وزن کم کرنے کے یوں تو بے شمار طریقے ہیں ، طبی ماہرین نے بھی اس پر تحقیق کی ہے اور ان سے عوام کو آگاہ بھی کیا گیا ہے۔ ان ہی میں متوازن خوراک ، ورزش،سونے اور جاگنے کی ترتیب، پھلوں اور سبزیوں کا انتخاب اور بے شمار طریقے شامل ہیں۔ جن پراگر تھوڑی سی توجہ مرکوز کرلی جائے تو وزن بڑھنے کا عمل رک سکتا ہے۔ مرغن غذائوں سے پرہیز اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں یا یہ چاہتے ہیں کہ آپ کا وزن زیادہ نہ بڑھے تو آپ ایسے کھانے جو بہت زیادہ مرغن ہوں وہ نہیں کھائیں کیونکہ مرغن کھانے وزنکے بڑھنے کا سبب بنتے ہیں خاص طور پر گھر سے باہرہوٹلز، ریسٹورنٹس یا پھر ڈھابوں پر موجود کھانے جن میں ناقص اجزا کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ساتھ ہی تیز مسالوں کے کھانے بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں ۔ لیکن زیادہ گھی یا تیل میں تیار کیے گئے کھانوں سے وزن بہت تیزی سے بڑھتا ہے اوران سے بہت سی بیماریاں جنم لینا شروع ہوجاتی ہیں۔ متوازن خوراک کھانے میں ایسی سبزیاں جو جسم کو فربہ ہونے سے روکتی ہیں ان کا استعمال بہت ضروری ہے۔ سبزیوں میں مختلف اقسام کے وٹامنز پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے بھی ضروری ہوتے ہیں اور وزن کو بڑھنے سے بھی روکتے ہیں۔ کچی سبزیاں کچی سبزیاں مثلاکھیرا، چقندر، گاجر، پیاز، سلاد کے پتے اور ٹماٹر وغیرہ کواگر خوراک میں شامل رکھا جائے تو وزن بڑھنے سے رک سکتا ہے۔ مشروبات کا استعمال پانی ہو یا کوئی اور مشروب ، وزن کم کرنے اور جلد کو چمک دار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یاد رہے کہ ہر مشروب وزن کم کرنے کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا۔ ایسے مشروبات جن میں وزن کم کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہیں ان میں سب سے پہلے صاف پانی، چائے، کافی، لیمن ٹی اورپودینے اورلیموں کا شربت وزن کو گھٹانے ک لیے بہت اکسیر ہے۔

ٹھنڈا پانی آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ٹھنڈا پانی جسم کی کیلیوریز کو ضائع کرنے یا جلانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اگر وزن کم کرنا مقصود ہو تو ٹھنڈا پانی زیادہ سے زیادہ پیا جائے۔ پھلوں کا انتخاب ایسے پھل جو جسم کو فربہ ہونے سے بچاتے ہیں، وزن کو اعتدال میں رکھتے ہیں ان کا استعمال بہت ضروری ہے۔ خاص طور پر رس دار پھلوں میں وزن کم کرنے کی خاصیت پائی جاتی ہے جن میں تربوز، خربوزہ، کینو، گرمااور سردا اس کے علاوہ پپیتا وزن کم کرنے میں حیرت انگیز خصوصیات کا حامل پھل ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…