جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

برص : ایک ضدی جلدی مرض

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برص ایک ضدی جلدی مرض ہے اس میں جلد پر سفید دھبے ہوجاتے ہیں ۔ یہ دھبے متاثرہ شخص کےہاتھوں ، پیروں اور آنکھوں کے اردگرد، منہ کے آس پاس، ناک کان، گردن ، سینے یا پیٹ پر پھیل جاتے ہیں۔ خاص طور پر آنکھوں اور انگلیوں کے پر زیادہ ظاہر ہوتے ہیں۔ ایک طبی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 7 کروڑ افراد اس مرض کا شکار ہیں۔

یہ دھبے عمر کے لحاظ سے بڑھتے ہیں5 سال سے 30 سال کی عمر میں یہیہ مرض زیادہ ہوتا ہے جبکہ 30 سال کے بعد یہ مرض کم ہونا شروع ہوتا ہے۔ برص پھیلنے کی وجوہات یہ مرض اس وقت لاحق ہوتا ہے جب جلد کو اس کی قدرتی رنگت دینے والے خلیات مخصوص رنگدار مادہ کی تیاری چھوڑ دیتے ہیں۔برص کی یہ بیماری جسم میں میلینن سیل کی کمی اور زیادتی کے باعث ہوتی ہے۔ برص کی بیماری سے جلد ہی نہیں بال بھی اکثر متاثر ہوتے ہیں۔ہونٹوں کے اطراف بھی سفید دھبے نمایاں ہوتے ہیں۔یہ بیماری کسی کو چھونے سے نہیں پھیلتی یہ خود جسم میں سیل کی کمی کی وجہ سے وجود میں آتی ہے۔ اس میں کسی سے ڈرنے اور احتیاط کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اس بیماری سے دوسرے انسان کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔برص کی بیماری خطرناک بالکل بھی نہیں ہوتی البتہ اس سے جڑی ہوئی اور بیماریاں کبھی کبھی خطرناک ثابت ہوتی ہیں۔اگر ماں باپ اس مرض کا شکار ہوں تو آنے والے بچوں میں کبھی کبھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دورانِ علاج احتیاط مچھلی کھانے سے پہلے اور مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے ہر صورت میں پرہیز کرنا چاہیے۔کھٹی اور دیر سے ہضم ہونے والی غذائیں کھانے سے بچنا چاہیے۔بغیر قلعی کیے ہوئے برتن میں کھانا کھانے سے احتیاط رکھنی چاہیے۔ برص کا مرض ظاہر ہونے پر ابتدائی طور پر چھ مہینے کے اندر اندر علاج کسی صورت ممکن ہے۔یہ ایک ضدی مرض ہے اس میں مریض کو بہت ہمت اور حوصلے کے ساتھ علاج کرانا پڑتا ہے۔دوران علاج تیز مرچ مسالے ، سبز ترکاریوں، خشک میوہ جات سے گریز کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…