جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ملکی تاریخ میں شعبہ طب نے اہم سنگ میل عبور کرلیا ،پاکستان میں مصنوعی دل لگانے کا پہلا آپریشن کامیاب،مجموعی طورپر کتنے اخراجات ہوئے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں پہلی بار مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے ٗملکی تاریخ میں شعبہ طب نے اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے اور کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں پہلی بار مصنوعی دل لگانے کا آپریشن کیا گیا ٗ62 سالہ نفیسہ میمن پہلی مریضہ ہیں جنہیں مکینیکل دل لگایا گیا ہے جن کا دل صرف 15 فیصد کام کررہا تھا۔ڈاکٹرز کی ٹیم کی سربراہی معروف ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کی ٗ ڈاکٹرز کی ٹیم کے دیگر

ممبران میں امریکی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں، ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن آپریشن میں تقریباً 5 گھنٹے درکار ہوتے ہیں، آپریشن کے بعد سربراہ قومی ادارہ برائے امراض قلب ڈاکٹر ندیم نے آپریشن کی کامیابی کا اعلان کیا۔ معروف سرجن ڈاکٹر پرویز چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ایک مصنوعی دل ہے جسے دل لگانے پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ مصنوعی دل لگانے کا عمل کامیاب ہوگیا ہے اور مریض کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…