بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں خطرناک وباء پھیل گئی،زیادہ تر اینٹی بائیوٹکس اثر نہیں کر رہیں،امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے سے متعلق انتباہ جاری کردیا،،ہزاروں متاثر

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں ٹائیفائیڈ کی نئی قسم پھر بے قابو ہوگئی جس پر اینٹی بائیوٹک دوا بھی بے اثر ہورہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم ڈی آر ٹائیفائیڈ بخار پھیلنے کی خبروں کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا۔ نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جانے والے تمام امریکیوں کو ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

کراچی اور حیدرآباد میں ایم ڈی آر ٹائیفائیڈ نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے۔ یہ ٹائیفائیڈ کی وہ قسم ہے جس پر روایتی دوائیں اثر نہیں کر رہیں۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس وبا سے نمٹنے کیلئے مخصوص ویکسین آئندہ سال جنوری سے لگانی شروع کی جائیں گی۔ملٹی ڈرگ رزسٹنٹ وائرس (ایم ڈی آر) ٹائیفائیڈ کی ایک قسم ہے جس پر اس بیماری کی روایتی دوائیں بالکل اثر نہیں کرتیں ٗیہ وبا نومبر 2016 میں حیدرآباد کی سیوریج لائنوں سے پھیلی اور پھر اس کا وائرس کراچی کے گلی کوچوں میں بھی پھیلنا شروع ہوگیا۔دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں بچے اس وائرس کا شکار ہوئے اور تب سے اب تک یہ وائرس محکمہ صحت کے لیے چیلنج بنا ہوا ہے۔کراچی اور حیدرآباد کی صورتحال دیکھتے ہوئے امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے سے قبل ٹائیفائیڈ کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کردی ہے۔دوسری جانب قومی حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ایم ڈی آر ٹائیفائیڈ کی مخصوص ویکسین کے لیے مئی 2018 میں گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونائزیشن (گاوی) کو درخواست دی تھی، گاوی کے اشتراک سے جنوری 2019 سے ویکسین کا آغاز کر دیا جائیگاذرائع نے بتایا کہ جنوری 2020 سے باقاعدہ حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں اس ویکسین کو شامل کرلیا جائے گا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری صحت مندر رہنے کے لیے ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھوئیں اور کھانے پینے کا خاص خیال رکھیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…