ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بڑھاپے کو ٹالنے اور کئی امراض سے دور رکھنے کیلئے ان وٹامن سے بنی چیزیں استعمال کریں ،جدید تحقیق میں ماہرین نے تصدیق کردی

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا کے ماہرین نے کئی برسوں کی تحقیق کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ وٹامن سی، فولیٹ اور پوٹاشیئم جیسے چھوٹے پیمانے پر کھائے جانے والے اجزا بڑھاپے کو ٹالتے اور کئی امراض سے دور رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ مطالعہ اب بھی جاری ہے جس میں 10 سال تک 1,958 ایسے افراد کو شامل کیا گیا جن کی عمر 40 سے 69 سال کے درمیان ہے۔

اور ان سے پوچھا گیا کہ وہ وٹامن، اے ، بی ون، بی تھری، بی سکس، سی ، ای ، فولیٹ، کیلشیئم، فاسفورس، پوٹاشیئم، فولاد، اور زنک کتنی مقدار میں استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد ان کے جسم میں خون کے سفید خلیات (وائٹ بلڈ سیلز) اور ڈی این اے کے کناروں پر موجود ایک اہم جزو ٹیلومرز کی لمبائی بھی نوٹ کی گئی۔ یہ تحقیق دس سال تک جاری رہی اور اب بھی جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے ہم بوڑھے ہوتے جاتے ہیں ویسے ویسے ہمارے جسم کے ڈی این اے کے کناروں پر موجود ٹیلومرز چھوٹے ہوتے جاتے ہیں۔ یعنی ایک بچے کے ڈین اے کے ٹیلومرز ایک بوڑھے کے مقابلے میں کہیں لمبے ہوں گے۔ اس تحقیق کو دس سال پورا ہونے پر ماہرین جے وائی لی اور ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈنٹ جزو ہے جو ٹیلومرز کی لمبائی پر اثر انداز ہوکر انہیں طویل رکھتا ہے۔ س کی وجہ یہ ہے کہ وٹامن سی اور وٹامن بی ٹیلومرز کی مرمت کرتا ہے اور ڈی این اے کو اچھی حالت میں رکھتا ہے۔ ڈاکٹر لی کے مطابق ان کی تحقیق ایک حد تک اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ وٹامن ٹیلومرزچھوٹے ہونے کے عمل کو سست کرتے ہیں۔ اس طرح لوگ بہت تیزی سے بوڑھے نہیں ہوتے اور اس کے متعلقہ امراض مثلاً بلڈپریشر، امراضِ قلب اور دیگر سے محفوظ رہتے ہیں۔تاہم ماہرین نے اس پر مزید تحقیق پر زور دیا ہے۔ تاہم اس سے قبل کے مطالعات سے یہ معلوم ہوچکا ہے کہ پوٹاشیئم، وٹامن سی اور دیگر وٹامن مختلف امراض کو دور رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…