اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ غذا آپ کو صحت مند بنائے

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو آج کل لگتا ہے کہ سبزیاں کھانا کسی کو پسند نہیں مگر سبز رنگ کی سبزیاں صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک لوکی بھی ہے جو کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ غذاﺅں میں سے ایک تھی جو کہ آپ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ نہ صرف گرم موسم میں جسم کو ٹھنڈا رکھتی ہے بلکہ دل کے لیے مفید اور بے خوابی کی شکایت دور کرنے میں بھی مددگار ہے۔

پھل اور سبزیاں فالج سے بچاؤ کے لیے مفید اس سبزی کے چند فوائد درج ذیل ہیں جو اس سنت نبویٰ کو صحت کے لیے بہترین ثابت کرتے ہیں۔ تناﺅ کم کرے لوکی کو کھانے سے ذہنی و جسمانی تناﺅ کم کرتا ہے، اس میں موجود پانی کی مقدار سے جسم کو ٹھنڈک ملتی ہے جبکہ اس کی سکون بخش خصوصیات جسم کو پرسکون کرتی ہیں۔ دل کے لیے فائدہ مند لوکی دل کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے، اس کے عرق کو ہفتے میں 3 بار پینا دل کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ جسمانی وزن کم کرنے میں بھی مددگار جو لوگ اضافی جسمانی وزن سے پریشان ہے، ان کے لیے بھی لوکی کا عرق بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے، یہ عرق آئرن، وٹامنز اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے جس سے بڑھتے وزن پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ بے خوابی کا مسئلہ دور کرے۔ لوکی کے دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ یہ نیند کے مسائل کے علاج میں بھی مدد دیتی ہے۔ تلوں کے تیل کی کچھ مقدار کو لوکی کے عرق میں ملا کر پینا عادت بنانے سے نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔ سبزیاں صحت کے لیے کس حد تک فائدہ مند؟ قبل از وقت بالوں کی سفیدی سے بچائے فضائی آلودگی کے نتیجے میں آج کل قبل از وقت بالوں میں سفیدی ابھر آنا ایک عام مسئلہ بن چکا ہے، روزانہ ایک گلاس لوکی کا جوس پینا بالوں کی رنگت اور ساخت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ نظام ہاضمہ بہتر کرے لوکی نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتی ہے، اس میں موجود فائبر قبض کے مسئلے سے بچاتا ہے جبکہ الکائی مواد تیزابیت کا علاج کرتا ہے۔ جلد کے لیے بھی مفید لوکی کا عرق قدرتی کلینر کا کام کرتا ہے جبکہ جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرکے جلد کو نقصان سے بچاتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…