اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

چند منٹ کی یہ ورزش صحت کے لیے فائدہ مند

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روزمرہ کی زندگی بہت مصروف ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کے لیے ورزش کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسی ورزشیں لوگوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں جن کے لیے زیادہ کوشش اور وقت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایسی ہی ایک ورزش کے بارے میں جانیں جس کے لیے دن بھر میں صرف 20 منٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

جو کہ جسمانی تھکاوٹ اور ڈرامائی حد تک مزاج کو خوشگوار بناتی ہے۔ روزانہ 9منٹ کی یہ ورزش توند سے نجات دلائے ورزش کا طریقہ دیوار کے قریب لیٹ جائیں اور کمر کے نیچے ایک نرم تکیہ رکھ لیں۔ اب ٹانگیں اٹھائیں اور دیوار پر سیدھی کھڑی کرلیں، اس دوران بازو پہلوﺅں میں پرسکون حالت میں رکھیں۔ اس حالت میں 15 سے 20 منٹ تک رہیں۔ ورزش کے لیے ایسا لباس استعمال کریں جو دوران خون میں رکاوٹ کا باعث نہ بنے، آسان الفاظ میں ڈھیلے لباس کا استعمال کریں۔ اس ورزش کے فوائد درج ذیل ہیں۔ ٹانگوں کا ورم دور ٹانگوں میں ورم اور بھاری پن عام طور پر دوران خون کی خرابی کا نتیجہ ہوتا ہے، تاہم اس کے علاوہ دل یا گردوں میں کسی مسئلے، موٹاپا اور ناقص غذا کا استعمال بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہے۔ اس ورزش سے ٹانگوں میں ورم یا بھاری پن کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے، کیونکہ اس سے دوران خون بہتر ہوتا ہے۔ نظام ہاضمہ میں بہتری اس ورزش کے نتیجے میں معدے کے افعال بھی بہتر ہوتا ہے، کیونکہ اس سے اندرونی اعضاءکو خون کی فراہمی بہتر ہوتی ہے۔ معدے کے مسلز معدے کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ دوران خون میں بہتری بھی نظام ہاضمہ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ اعصابی نظام تناﺅ کا شکار نہیں ہوتا اس ورزش کی پوزیشن کے نتیجے میں سم کو سکون ملتا ہے اور وہ زیادہ بہتر طریقے سے سانس لے پاتا ہے، جب جسمانی ٹشوز کو زیادہ آکسیجن اور خون ملتا ہے، تو اس سے اعصابی نظام کو فائدہ ہوتا ہے جس سے گردن، معدے وغٰرہ کے مسلز پر تناﺅ کم ہوتا ہے۔ جسمانی قد کو بڑھانے میں مددگار طریقے نیند کا معیار بہتر بے خوابی کی ایک بڑی وجہ ٹانگوں کے مسائل ہوسکتے ہیں جیسے جلن یا سوجن وغیرہ۔ اس ورزش کو عادت بنانے سے ان عوارض سے نجات پانے میں مدد ملتی ہے، اسی طرح دماغ کو بھی زیادہ آکسیجن ملتی ہے جس سے زیادہ گہری نیند آتی ہے اور اس کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…