پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

دانت کے درد سے فوری نجات کا گھریلو ٹوٹکا

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دانتوں کا درد بہت عام ہوتا ہے جو لوگوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے مگر اس کا علاج تو آپ کے کچن میں ہی چھپا ہوا ہے۔ جی ہاں خوشبودار لونگ جسے کھانے کا ذائقہ دوبالا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مگر یہ دانتوں کے درد سمیت مختلف امراض کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ لونگیں کام کیسے کرتی ہیں؟ لونگ کا مرکزی جز یوجینول (ایک بے رنگ خوشبودار روغنی مرکب) میں سن کردینے اور درد میں کمی لانے جیسی خصوصیات ہوتی ہیں، یہ جز درد کا باعث بننے والے مخصوص ریسپیٹرز کو بلاک کردیتا ہے۔ اس کا اثر 5 منٹ کے اندر شروع ہوتا ہے اور 15 منٹ تک برقرار رہتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق لونگ کا تیل دانتوں کے درد کے لیے انجیکشن جتنا ہی موثر ثابت ہوتا ہے جبکہ سن کردینے والی خصوصیت کی بناء پر یہ تیل مسوڑوں کے امراض کے خلاف بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔ لونگوں کو درد کے خلاف کیسے استعمال کیا جائے؟ سر کے درد کے لیے لونگ کے تیل کی کچھ مقدار کو ہتھیلی پر ڈال کر کنپٹیوں پر مناسب دباﺅ کے ساتھ مالش کریں۔ دانت کے درد کے لیے لونگ کو چبائیں یا اس کے تیل کی ایک بوند کو متاثر حصے میں ڈال دیں۔ اسی طرح آپ لونگ کے تیل کی دو سے تین بوندوں کو دو چائے کے چمچ پانی میں ملا کر اس کی کلیاں کریں۔ احتیاطی تدابیر لونگ کا تیل اگر ہضم نہ ہو تو نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے جبکہ اس کا جلد پر استعمال خارش کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ لونگ کے تیل کو دوران حمل یا بچوں کو دودہ پلاتے ہوئے استعمال نہیں کرنا چاہئے یا ان اوقات میں طبی ماہر کے مشورے کے مطابق ہی استعمال کریں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…