اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

جسمانی وزن میں کمی اور توند سے نجات کا بہترین حل

datetime 27  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایسا عام تصور ہے کہ دیسی گھی صحت کے لیے نقصان دہ اور چربی سے بھرپور ہوتا ہے، جس کی وجہ سے جسمانی وزن میں اضافہ آسان ہوجاتا ہے۔ تاہم دیسی گھی کے حوالے سے یہ تصور درست نہیں۔ یہ خالص گھی خصوصاً گائے کے دودھ سے بنا گھی ایسے بہترین اجزاءسے بھرپور ہوتا ہے جو کہ صحت مند جسم کے لیے ضروری ہے۔

بنانے کا طریقہ یہاں جانیں : گھر میں دیسی گھی بنانا بہت آسان اسی طرح یہ گھی چربی گھلانے والے وٹامنز سے بھی بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود فیٹی ایسڈز جسمانی وزن میں کمی میں مدد دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ بولی وڈ اسٹار کرینہ کپور بھی اس کی حمایت کرتی ہیں اور اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد چند مہینوں میں 20 کلو تک وزن کم کرنے میں دیسی گھی نے ان کی مدد کی، جس کا انکشاف انہوں نے انٹرویو میں کیا۔ تو اگر آپ توند کی چربی کو گھلانا چاہتے ہیں تو یہ گھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ کیسے مدد کرے گا؟ دیسی گھی ایسے اہم امینو ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ چربی اور فیٹ سیلز کو سکڑنے میں مدد دیتے ہیں، تو اگر آپ کو لگتا ہے کہ جسم بہت تیزی سے چربی اکھٹا کررہا ہے تو دیسی گھی کا اضافہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اسی طرح اس میں لنولینک ایسڈ بھی موجود ہے جو کہ اومیگا سکس فیٹی ایسڈز کی ایک قسم ہے، جس کا استعمال جسمانی وزن میں کمی میں مدد دیتا ہے۔ اومیگا سکس فیٹی ایسڈز چربی کا حجم کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، جس سے توند سے نجات میں مدد ملتی ہے۔ دیسی گھی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی موجود ہیں، جو پھیلتی کمر کو کم کرنے اور چربی گھلانے کے لیے فائدہ مند ہیں۔  دیسی گھی کے یہ 8 فائدے معلوم ہیں؟ دیسی گھی کے استعمال کے دیگر فوائد بھی ہیں جیسے نظام ہاضمہ کو بہتر بنانا، جو کہ جسمانی وزن میں کمی میں مزید مدد دیتا ہے۔ کس بات کا خیال رکھنا چاہئے اگرچہ دیسی گھی جسمانی وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے مگر یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کسی بھی چیز کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہے۔ تو دیسی گھی کو اعتدال میں رہ کر غذا کا حصہ بنانا چاہئے اور روزانہ ایک سے 2 چائے کے چمچ دیسی گھی کا استعمال زیادہ سے زیادہ فوائد کے لیے کرنا چاہئے۔ اور ہاں اس کی مدد سے آپ توند سے نجات پاسکتے ہیں مگر اس کے بعد صحت بخش غذا اور جسمانی سرگرمیوں کو اپنا معمول ضرور بنائیں تاکہ جسمانی وزن کو مستحکم رکھا جاسکے۔  یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…