اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کے پیش نظر طبی ماہرین نے گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے کے لئے 5 احتیاطی تدابیر بتائی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں شہری ہلکے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں اور بھڑکیلے کپڑے پہننے سے اجتناب کریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گرمی میں بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
اور سایہ دار جگہوں پر رہنے کی کوشش کریں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دھوپ میں نکلنا ضروری ہو تو ایسے میں سر کو اچھی طرح ڈھانپ کر گھروں سے باہر نکلیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ایسے افراد جو دھوپ میں کام کرتے ہیں یا انہیں گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے، تو ایسے حضرات وقفے وقفے سے منہ ہاتھ دھوتے رہیں تاکہ جسم میں گرمی کی شدت کو کم کیا جاسکے۔