کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں پولیو کانیا کیس رپورٹ ہوگیا جس کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد تین ہوگئی۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو کا نیا کیس دکی کے علاقے کلی بابڑان سےرپورٹ ہوا جہاں 18 مہینے کا بچہ پولیو کا شکار ہوا۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 6 مہم کے دوران
بچےکو صرف ایک بار ویکسین دی گئی جب کہ 5 مہم کے دوران بچہ گھر پر دستیاب نہیں تھا۔ اس سے قبل بھی دکی سے پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، دکی سے پہلا کیس مارچ اور دوسرا کیس مئی میں رپورٹ ہوا تھا۔ اس طرح دکی سے رپورٹ ہونے والا یہ تیسرا جب کہ بلوچستان اور پاکستان کا بھی پولیو کا تیسرا کیس ہے۔