پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

غذاؤں میں شامل چکنائی اور چربی سے سالانہ 5 لاکھ ہلاکتیں

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  کھانوں میں استعمال ہونے والے کوکنگ آئل اور گھی میں پائی جانے والی چربی اور چکنائی سے دنیا بھر میں سالانہ 5 لاکھ ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی میں شامل کی جانے والی مختلف سبزیوں، نباتات اور جانوروں سے حاصل کی گئی ٹرانس فیٹ یعنی چکنائی اور چربی انسانی صحت کے لیے مضر ہے، جس سے امراض قلب سمیت کئی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی ایک رپورٹ کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل میں جدید طریقے اور فیکٹریوں کے اندر شامل کی جانے والی چکنائی اور چربی سے انسان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ عالمی ادارہ نے کھانوں اورغذاؤں میں استعمال ہونے والے ہر طرح کے کوکنگ آئل اور گھی سے چکنائی اور چربی ختم کرنے کے لیے رواں برس مئی میں ایک عالمی مہم کا آغاز بھی کیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت نے گھی اور کوکنگ آئل سے چکنائی اور چربی ختم کرنے کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا تھا کہ ٹرانس فیٹ کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ‘چاول چپاتی اور چربی کو زندگی سے نکال دیں’ڈبلیو ایچ او نے اپنی رپورٹ میں تمام ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ گھی اور کوکنگ آئل سے ٹرانس فٹ کو آئ5 سال تک بلکل ختم کیا جائے گا۔ ادارے نے دنیا کے تمام ممالک کو 2023 تک چربی اور چکنائی کو گھی اور کوکنگ آئل سے ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے بے شمار قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مہم کے آغاز کے بعد فوری طور پر امریکا اور برطانیہ کے کئی ممالک نے گھی اور کوکنگ آئل سے چکنائی اور چربی ختم کرنے کے اقدامات کا آغاز کردیا تھا۔ تاہم پاکستان سمیت کئی ممالک نے فوری طور پر اس حوالے سے تاحال ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے۔ کم کولیسٹرول کا گھی دریافت خیال رہے کہ ٹرانس فیٹ کیمیکل سمیت جدید طریقوں سے سبزیوں، نباتات اور جانوروں سے نکالا گیا تیل ہوتا ہے، جسے چربی اور چکنائی بھی کہا جاتا ہے۔ ٹرانس فیٹ کو عام طور پر ڈبہ پیک کھانوں کو کافی وقت تک تازہ رکھنے کی غرض سے گھی اور کوکنگ آئل میں شامل کیا جاتا ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق چکنائی اور چربی سے امراض قلب، موٹاپے اور بلڈ پریشر سمیت کئی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، جو انسان کی موت کا سبب بنتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…