گنج پن سے بچانے میں مددگار یہ سستا تیل آزما کر دیکھا؟

20  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا کنگھی کرتے ہوئے آپ کے بال عام معمول سے زیادہ نکل رہے ہیں؟ تو آپ تنہا نہیں، درحقیقت دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو عمر بڑھنے پر گنج پن کا سامنا ہوتا ہے۔ اب اس کی وجہ کچھ بھی ہوسکتی ہے جیسے ذیابیطس، وٹامن کی کمی، تناؤ، نیند کی کمی یا دیگر امراض مگر ایسا ہوتا ضرور ہے۔ یقیناً گنج پن کی جانب بڑھنا کس کو پسند ہوسکتا ہے مگر کچھ چیزوں کے ذریعے آپ اسے روک سکتے ہیں۔ اور ان میں ناریل کا تیل وہ عام چیز ہے جو لگ بھگ ہر گھر میں ہی ہوتی ہے۔

اگر تو آپ گرتے بالوں سے پریشان ہیں یہ تیل فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل اور لیموں کا جوس ملا کر لگانے سے آپ اپنے بالوں کو لمبے عرصے تک سفید ہونے سے بھی روک سکتے ہیں۔ گرتے بالوں کی روک تھام کے لیے اس تیل کو کیسے استعمال کریں؟ اپنے بالوں کو شیمپو سے دھولیں۔ اب ناریل کے تیل کی کچھ مقدار کو کسی برتن میں گرم کرلیں۔ جب بال مکمل خشک ہوجائیں تو تیل کو بالوں پر لگا کر مالش کریں۔ اس کے بعد بالوں پر کنگھا پھیر لیں تاکہ تیل سر میں اچھی طرح جذب ہوجائے جبکہ ہر بال میں اس کی کوٹنگ ہوجائے۔ اس کے بعد بالوں کو کسی کپڑے سے 45 منٹ کے لیے ڈھانپ لیں یا چاہے تو ساری رات ڈھانپ کر رکھیں۔ اس کے بعد بالوں کو دوبارہ شیمپو سے دھولیں اور اس طریقہ کار کو مسلسل آزماتے رہیں۔ خشکی دور کرنے کے لیے ایلو ویرا جیل اور ناریل کے تیل کو اچھی طرح مکس کرلیں اور اس مکسچر کو سر پر لگا کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں، یہ مکسچر بالوں کی نمی بحال کرکے خشکی کا خاتمہ کرتا ہے جبکہ بال گرنے کے مسئلے سے نجات میں بھی مدد دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…