سانس میں بو سے نجات دلانے میں مددگار طریقے

19  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سانس میں بو کسے پسند ہوسکتی ہے؟ یقیناً اس سے پوری شخصیت کا تاثر خراب ہوجاتا ہے۔ مگر یہ بو پیدا کیوں ہوتی ہے اور اس کی وجہ کیا ہے؟بنیادی طور پر تمام غذائیں منہ کے اندر ٹکڑوں میں تبدیل ہوتی ہیں اور اگر آپ تیز بو والی غذائیں جیسے لہسن یا پیاز کھاتے ہیں تو دانتوں کی صفائی یا ماؤتھ واش بھی ان کی بو کو عارضی طور پر ہی چھپا پاتے ہیں۔

اور وہ اس وقت تک ختم نہیں ہوتی جب تک یہ غذائیں جسم سے گزر نہ جائیں۔ اگر روزانہ دانتوں کو برش نہ کیا جائے تو خوراک کے اجزاءمنہ میں باقی رہ جاتے ہیں، جس سے دانتوں کے درمیان، مسوڑھوں اور زبان پر جراثیموں کی تعداد بڑھنے لگتی ہے جو سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔ وجوہات یہاں جانیں : سانس میں بو کیوں پیدا ہوتی ہے؟ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ اس سے نجات اتنی مشکل نہیں ہوتی، ایسے ہی کچھ طریقے درج ذیل ہیں۔ منہ کی صفائی زبان میں موجود بیکٹریا سانس میں بو کی بڑی وجہ بنتے ہیں، اپنی زبان کو ٹوتھ برش یا زبان صاف کرنے والے ٹول سے روزانہ صاف کرکے اس مسئلے سے بچا جاسکتا ہے، اسی طرح دن بھر میں 2 بار برش اور خلال کرنا بھی سانس میں بو سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ پانی مناسب مقدار میں پینا جسم میں پانی کی مناسب مقدار منہ کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے، پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن کے نتیجے میں منہ کے مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے جن میں سانس کی بو بھی قابل ذکر ہے، تو مناسب مقدار میں پانی پینا عادت بنالینا بھی سانس کو بدبو دار ہونے سے بچاسکتا ہے۔ سانس میں بو کا باعث بننے والی بڑی وجہ سامنے آگئی ایک سیب کھالیں اس پھل میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو منہ میں لعاب دہن کی مقدار بڑھاٹا ہے، جس سے سانس کی بو کا باعث بننے والے بیکٹریا ختم ہوجاتے ہیں۔ چائے طبی ماہرین کے مطابق صبح کے وقت منتخب کردہ مشروب بھی سانس میں بو سے نجات دلانے میں مدد دے سکتا ہے ۔اس کے لیے سبز چائے یا بغیر دودھ کی چائے کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے، جس کی وجہ ان مشروبات میں پولی فینولز کی موجودگی ہے جو کہ منہ میں بیکٹریا اور سلفرکمپاﺅنڈ کو کم کرتا ہے۔ چیونگم سے مدد لیں اگر تو سانس میں بو سے پریشان ہیں تو اس سے نجات کے لیے چیونگم سے بھی مدد لی جاسکتی ہے اور ہاں تمباکو نوشی کا استعمال بھی سانس میں بو کا باعث بنتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…