پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

مائیکرو ویو میں کھانا گرم کرنے کے ایسے نقصانا ت سامنے آگئے کہ جان کر آپ کے پاؤں تلے سے زمین نکل جائیگی

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(سی ایم لنکس)ماہرین طب کا کہنا ہے کہ مائیکرو ویو اوون میں گرم کیے گئے کھانے کے عادی لوگ کینسر، بانجھ پن، ذیابیطس اور موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق امریکا کے سائنس دانوں نے مائیکرو ویو کے استعمال اور اس کے انسانی صحت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے پانچ سال پر مشتمل کثیر الملکی مطالعہ کیا۔

ماہرین نے مائیکرو ویو سے نکلنے والی مضر شعاعوں کے پلاسٹک کے برتنوں کی تیاری میں استعمال میں ہونے والے کیمیکلز کے ملاپ سے انسانی صحت پر مضر اثرات کا مطالعہ کیا۔سائنس دانوں کے مطابق پلاسٹک کے برتن مختلف کیمیکلز سے تیار کیے جاتے ہیں جن میں سب سے خطرناک کیمیکل ’بائی اسفینول اے‘ (Bisphenol A) ہے۔ پلاسٹک کے برتن میں جب کھانا گرم کیا جاتا ہے تو مائکرو ویو اس برتن میں بائی اسفینول اے کیمیکل کا اخراج کروا دیتا ہے جو کھانے میں شامل ہو کر ہمارے جسم میں داخل ہو جاتا ہے۔بائی اسفینول اے کیمیکل کھانے کے ساتھ معدے کے راستے خون میں شامل ہو جاتا ہے جہاں یہ ہارمونز میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے، ہاضمے کو خراب کرتا ہے شوگر لیول بڑھاتا ہے اور ’کیسینو جین کیمیکل‘ ہونے کی وجہ سے اس کے سب سے زیادہ مضر اثرات کینسر اور بانجھ پن کا باعث بننا ہیں۔ یہ کیمیکل ہضم نہیں ہوپاتے اور خون میں لوتھڑے کی شکل میں جمع ہو کر بلند فشار خون، ہائی کولیسٹرول اور آنتوں میں زخم کا باعث بھی بنتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بہت ضروری بھی ہو تو کھانے کو پلاسٹک کے برتنوں میں گرم کرنے کے بجائے ایسے برتن استعمال کریں جس میں ’مائیکروویو میں محفوظ‘ رہنے کا لیبل چسپاں ہو یا اگر آپ نان اسٹک برتن استعمال کرتے ہیں تو اس میں لکڑی کا چمچہ ہی استعمال کریں تاکہ ٹیفلون کی تہہ اتر کر کھانے میں شامل نہ ہوسکے۔اگر آپ کو محسوس ہو کہ یہ تہہ اترنے لگی ہے اور فوری طور پر اس برتن کا استعمال ترک کردیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…