ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گرمیوں میں معدے کی تیزابیت کا علاج آپ کے کچن میں

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جیسے جیسے موسم گرم ہورہا ہے، ویسے ویسے غذا کے حوالے سے احتیاط بہت ضروری ہوجاتی ہے، اس موسم میں کھانے پینے کا خیال نہ رکھنا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ گرمیوں میں صحت کا سب سے عام مسئلہ معدے میں تیزابیت کا ہوتا ہے جس کی علامات سینے میں جلن، سانس میں بو، منہ کا ذائقہ خراب ہونا اور دیگر ہیں۔

درجہ حرارت بڑھنے پر جسم زیادہ مقدار میں تیزاب بنانے لگتا ہے، تاہم اچھی بات یہ کچھ غذائیں تیزابیت کے مسئلے سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ معدے کی گرمی کو دور کرنا چاہتے ہیں؟ پانی اور مشروبات جسم میں پانی کا توازن برقرار رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے تو اس موسم میں پانی، لیموں کے شربت وغیرہ کا استعمال بڑھا دینا چاہئے۔ ناریل کا تیل بھی اس حوالے سے فائدہ مند ہے جو کہ پوٹاشیم اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے اور جسم سے زہریلے مواد کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔ ٹھنڈا دودھ غذا میں ٹھنڈے دودھ کو شامل کرنا معدے میں تیزابیت کی اضافی مقدار کو جذب کرنے میں مدد دے سکتا ہے، دودھ میں ایک چائے کا چمچ تخ ملنگا شامل کرنا اس حوالے سے زیادہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔ دہی اور لسی یہ گرمیوں کے لیے بہترین ہیں، دہی اور لسی سے معدے کو صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا حاصل ہوتے ہیں اور معدہ صحت مند رہتا ہے، جبکہ یہ معدے کے مختلف امراض سے بچانے کے ساتھ نظام ہاضمہ کو بھی بہتر کرتے ہیں۔ پھل اس موسم میں وٹامن سی سے بھرپور پھلوں کا استعمال تیزابیت کے مسئلے سے بچانے میں مدد دیتا ہے، آم، سیب اور تربوز وغیرہ وٹامن سی کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم اور میگنیشم سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو تیزابیت کا مسئلہ کم کرنے کے ساتھ جسمانی دفاعی نظام بھی مضبوط بناتے ہیں۔ کیلے بھی تیزابیت سے بچنے کے لیے موثر پھل ہے۔

ہارٹ اٹیک یا سینے میں جلن کے درمیان فرق کیا ہے؟ سبزیاں سبزیاں جیسے لوکی، گوبھی اور کھیرے وغیرہ اس موسم کے لیے فائدہ مند سبزیاں ہیں، جس کی وجہ ان میں پانی کی زیادہ مقدار اور منرلز کی موجودگی ہے جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ معدے کی تیزابیت کو کم کرتے ہیں۔ گڑ گڑ میں موجود میگنیشم معدے کی تیزایبت پر قابو پانے کے لیے موثر ثابت ہوتا ہے، یہ جز نہ صرف جسمانی دفاعی نظام بہتر کرتا ہے۔

بلکہ جسمانی درجہ حرارت کو بھی ریگولیٹ کرتا ہے۔ گڑ کا پانی معدے کی تیزابیت کے علاج میں زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ وہ غذائیں جن کا استعمال احتیاط سے کریں چائے، کافی اور سوڈا جیسے مشروبات کا زیادہ استعمال معدے میں تیزابیت کا مسئلہ بڑھاتے ہیں جبکہ سرخ اور سبز مرچ کے ساتھ چاکلیٹ بھی تیزابیت کا باعث بننے والے عناصر کا باعث بنتے ہیں۔ اسی طرح آئلی اور چربی والی غذاﺅں کے استعمال میں بھی احتیاط کریں کیونکہ یہ معدے میں زیادہ دیر تک موجود رہ کر تیزابیت کا باعث بن سکتی ہیں۔یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…