جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

وہ بری عادت جو ذیابیطس، امراض قلب اور موٹاپے کا باعث بنے

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فن لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) ذیابیطس، موٹاپا اور دل کی بیماریوں کے پیچھے لوگوں کی اپنی ایک بری عادت ہوتی ہے جس کے نقصان کا اندازہ انہیں نہیں ہوتا۔یہ انکشاف فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔Turku یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ آپ جتنا وقت بیٹھ کر گزاریں گے اور ٹیلیویژن اسکرین کے سامنے ٹائم پاس کریں گے، تو یہ عادت صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔

زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کے 11 بڑے نقصانات آسان الفاظ میں سست طرز زندگی ذیابیطس، موٹاپے اور امراض قلب کی سب سے بڑی وجہ ثابت ہوسکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹیلیویژن کے سامنے زیادہ وقت گزارنا موٹاپے، ذیابیطس اور خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ اس نقصان سے بچنا چاہتے ہیں تو زیادہ وقت تک بیٹھنے سے گریز کرنا چاہئے اور دن بھر ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیاں ضروری ہیں۔ اس سے پہلے مختلف رپورٹس میں یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ سست طرز زندگی قبل از وقت بڑھاپے اور کینسر کا باعث بنتا ہے جبکہ ٹیلیویژن کے سامنے وقت گزرنے سے خون میں رکاوٹ یا کلاٹ کا باعث بن سکتا ہے۔ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا دماغ کیے لیے تباہ کن محققین نے دریافت کیا کہ اس وقت دنیا بھر میں اوسطاً لوگ دن بھر میں ساڑھے 4 گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں اور اس میں ٹیلیویژن کے سامنے گزارے جانے والا وقت شامل نہیں۔ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتی ہیں جبکہ جسمانی طور پر بھی کم سرگرم ہوتی ہیں۔ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ درمیانی عمر میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے ذیابیطس، موٹاپے اور امراض قلب جیسے امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف Epidemiology اینڈ کمیونٹی ہیلتھ میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…