قصور(سی پی پی) امریکی ماہرین صحت نے کہاہے کہ سپرفو ڈ قرار دیاجانے والا پھل ناشپاتی کے کھانے سے دماغ اور آنکھوں کو زبردست فائدہ حاصل ہوتاہے۔ ٹفٹس یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدیدتحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ناشپاتی غذائیت سے بھرپور ایساپھل ہے جس میں صحت کیلئے مفیدغیرسرشدہ چکنائیاں ہوتی ہیں جن میں اومیگاتھری بکثرت پایاجاتاہے جس کے استعمال سے عمررسیدہ افراد میں
دماغی کارکردگی بہترہوتی ہے جبکہ اس میں پائے جانیوالے کیراٹینوئیڈاینٹی اکیسڈنٹ لیوٹین کے باعث بصارت بہتر ہوتی ہے ۔ماہرین کے مطابق تقریبا ہرطرح کی سبزی اورپھلوں میں ایک رنگدار جزو(پگمنٹ)لیوٹین پایاجاتاہے جو نہ صرف آنکھوں کی حفاظت کرتاہے بلکہ دماغی صلاحیت یادداشت اور اکتساب میں بھی اہم کردار ادا کرتا اور بدن میں سوزش کم کرتاہے ۔ تحقیق سے ایک اور دلچسپ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آنکھوں کی بہتری دماغی صلاحیت پر بھی اثرات ہوتی ہے۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ اگرکوئی شخص آنکھوں میں لیوٹین بڑھانے کی گولیاں یا سپلیمنٹ کھارہاہے تو وہ اسے چھوڑ کر ناشپاتی کھانے پرانحصارکرے کیونکہ یہ سب سے موثر عمل ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ میں ہسپانوی آبادی رغبت سے ناشپاتی کھاتی ہے اور پورے امریکہ میں ان کی اوسط عمر زیادہ اورآنکھوں کے امراض بھی کم رونما ہوتے ہیں۔