جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملیریا سے نمٹنے کا گھریلو علاج کیا ہے؟

datetime 26  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی ایم لنکس)ملریا مچھر سے پیدا ہونے والی مہلک بیماریوں میں سے ایک ہے۔دنیا بھر میں آج ملیریا کا دن منایا جا رہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں لاکھوں انسان ملیریا کا شکار ہوتے ہیں۔پاکستان کا شماران ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر ملیریاکے مچھر کی افزائش اور اس سے لوگوں کو بیماریاں لگنے کے تمام عوامل موجود ہیں۔ گندگی کے ڈھیر، کھڈوں میں کھڑا پانی، اور لوگوں کی بے احتیاطی وہ وجوہات ہیں جو شہریوں کو ان مچھروں کا آسان شکار بنا دیتی ہیں۔

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے سے یہ مرض جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ملیریا مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہو تا ہے جو اپنے منہ میں جراثیم کو مریض سے دوسرے صحت مند افراد میں منتقل کرتا رہتا ہے۔ ملیریا کے شدید حملے کی صورت میں انسان کا اعصابی نظام مفلوج ہوجاتا ہے۔ملیریا کا بخار چڑھتا ہے تو سردی لگتی ہے اور اترتا ہے تو پسینہ آتا ہے، چند روز تک بخار آتا جاتا رہتا ہے، جسم میں درد اور پٹھوں میں کھنچاؤ ہو تا ہے، ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے اور متلی آتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملیریا سے سب سے زیادہ بچے،حاملہ خواتین اور ایسے افراد متاثر ہوتے ہیں جن کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے۔ملیریا سے نمٹنے کے لئے گھر میں روز مرہ کی استعمال ہونے والی اشیاء مفید ہیں :۔دار چینی:۔۔دار چینی ملیریا میں بہت مو ثر ثابت ہوتی ہے، ایک چمچ دار چینی کا پاؤ ڈر ، ایک چمچ شہد اور چٹکی بھر کالی مرچ کو گرم پانی میں گھول کر دن میں دو مرتبہ استعمال کرنے سے ملیریا کا بخار اتر جاتا ہے۔۔ہلدی:۔۔۔ہلدی مچھر سے جسم میں پھیلنے والے زہریلے پلاس موڈیم انفیکشن کو ختم کرتی ہے۔ ایک گلاس دودھ میں ہلدی ملاکر پینے سے ملیریا سے ہونے والے جوڑوں اور پٹھوں کے درد کو بھگایا جا سکتا ہے۔۔کینوکا رس/ گریپ فروٹ:۔۔۔ملیریا سے متاثرہ مریض کو غذا کے ساتھ کینو کا جوس پینا ضروری ہوتا ہے۔ کینو میں شامل وٹامن سی ملیریا کے لئے نہایت مفید ہے ۔

ملیریا کی تشخیص ہونے کے بعد پہلے ہفتے میں زیادہ سے زیادہ کینو کا جوس پینا چاہئے اس کے ایک ہفتے بعد تک گریپ فروٹ کا جوس استعمال کرنا چاہئے۔۔ادرک:۔۔۔ملیریا کے مرض کو گرم پانی میں ادرک اور شہد ملاکر دن میں دو مرتبہ پلانے سے متلی اور درد میں افاقہ ہوتا ہے۔۔لیموں کا رس:۔۔۔پانی میں تازہ لیموں کا رس نچوڑ کر پینے سے چار دن میں ملیریا کا بخار آنا بند ہو جاتا ہے۔

سیب کا سرکہ:۔۔۔ململ کے کپڑے کو پانی میں ملے سیب کے سرکے میں بھگو کر ملیریا کے مریض کے ماتھے پے دس منٹ تک رکھنے سے بخار اتر جاتا ہے۔۔سرسوں کا تیل:۔۔۔سرسوں کا تیل جراثیم کش ہوتا ہے۔ملیریا کے مریض کو دی گئی غذا کو پکانے کے لئے سرسوں کا تیل استعمال کیا جائے۔۔میتھی دانہ:۔۔۔ملیریا سے مریض کا جسم نحیف ہو جاتا ہے، اس کمزوری سے نجات کے لئے میتھی دانہ اہمیت رکھتا ہے، میتھی دانے کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح خالی پیٹ پینے سے جسم کو فوری طاقت ملتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…