مچھلی کے تیل کے کیپسول دماغی تناؤ سے بچاؤ کیلئے مفید

25  اپریل‬‮  2018

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک)مچھلی کے تیل کے کیپسول دماغ کو شدید تناﺅ سے بچانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کسی جان لیوا یا المناک واقعے کے بعد دماغ کو شدید تناﺅ سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ کیا مچھلی کے تیل کے کیپسول پر پیسے خرچ کرنے چاہیے۔

تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کسی افسوسناک واقعے کے بعد دماغ کے متاثر ہونے والے حصوں کی مرمت میں مددگار ہونے کے ساتھ ساتھ شدید تناﺅ کے منفی اثرات سے بھی بچاتے ہیں۔ دہائیوں سے سوچا جارہا ہے کہ مچھلی کے تیل کے کیپسول دماغی صحت کے لیے بہترین ہے تاہم حالیہ طبی تحقیقی رپورٹس میں اس پر پیسے کا ضیاع قرار دیا گیا تھا۔ تاہم اب اس نئی تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ سپلیمنٹ ممکنہ طور ہر شدید تناﺅ جیسی علامات کے علاج کے لیے موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ مسلسم ذہنی تناﺅ سے دماغ کا اعصابی نظام ہر وقت متحرک رہتا ہے جس کا اثر وقت گزرنے کے ساتھ صحت پر منفی انداز سے ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق کسی حادثے یا واقعے کے بعد ڈپریشن، ذہنی بے چینی و تشویش اور جارحانہ رویوں جیسے عوارض کے لیے مچھلی کا تیل فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ حاملہ خواتین کے لیے مچھلی کا تیل فائدہ مند؟ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے حوالے سے ماضی میں سامنے آنے والی تحقیقی رپورٹس میں بتایا جاچکا ہے کہ یہ جز دماغ کے ان حصوں میں عصبی خلیوں کی دوبارہ افزائش میں مدد دیتے ہیں جو کہ شدید تناﺅ سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس نئی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ مچھلی کے تیل کے کیپسول روزمرہ کے تناﺅ پر بھی مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف Psychotherapy and Psychosomatics میں شائع ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…