اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

کریلے کا جوس توند کی چربی گھلانے میں کیسے مدد دیتا ہے؟

datetime 24  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  ہوسکتا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سبزی نہ ہو مگر یہ ضرور تسلیم کیا جاتا ہے کہ یہ کسی فرد کی غذا میں سب سے زیادہ غذائیت بخش سبزی ضرور ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ جی اپنے تلخ یا کڑوے ذائقے کی وجہ سے معروف کریلے اکثر کڑواہٹ کی وجہ سے لوگوں کو پسند نہیں ہوتی تاہم ایک بار اس کا ذائقہ زبان پر چڑھ جائے تو یہ اپنا عادی بنالیتا ہے۔

اسے قیمے میں بنائیں یا گوشت یا کسی بھی شکل میں، انسانی جسم کو آئرن، میگنیشم، پوٹاشیم اور وٹامن سی کے ساتھ غذائی فائبر جیسے اجزاءحاصل ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ توند سے نجات دلانے میں یہ جادوئی اثر دکھانے والی سبزی ثابت ہوسکتی ہے۔ کریلے کی کڑواہٹ دور کرنے والی آسان ٹپس طبی جریدے جرنل بی ایم سی کمپلیمنٹری اینڈ آلٹرنیٹ میڈیسین میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کریلے کا عرق یا جوس انسانی چربی کے خلیات کو گھلانے میں مدد دے سکتا ہے جبکہ انہیں دوبارہ بننے سے روکتا ہے۔ تو یہ توند کی چربی گھلانے یا موٹاپے سے نجات دلانے کا قدرتی ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔ تو اگر آپ موٹاپے سے نجات چاہتے ہیں تو اس کے جوس کو پینے کی عادت اپنانے کی کوشش کریں جس کے دیگر فوائد درج ذیل ہیں۔ انسولین کو ریگولیٹ کرے کریلے کا جوس ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین مشروب ہے جو کہ جسم میں بلڈ شوگر لیول کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ بلڈ شوگر لیول مستحکم رکھنا جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے، بنیادی طور پر یہ مشروب انسولین کو حرکت میں لتا ہے، جب یہ ہارمون متحرک ہوتا ہے تو بلڈشوگر لیول مناسب سطح پر رہتا ہے اور چربی میں منتقل نہیں ہوتا جس سے موٹاپے سے نجات میں مدد ملتی ہے۔ کم کیلوریز کریلے میں کیلوریز، فیٹ اور کاربوہائیڈریٹس کی سطح بہت کم ہوتی ہے، سو گرام کریلے میں محض 34 کیلوریز ہوتی ہیں۔

فائبر سے بھرپور کریلا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، فائبر سے بھرپور غذائیں دیر تک پیٹ بھرے رکھنے کا احساس برقرار رکھتی ہیں، چونکہ فائبر کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے تو بے وقت منہ چلانے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی۔ اس سبزی میں پانی کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے جس کے باعث بھی پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے اور گرمیوں کے لیے اسے بہترین سبزی بناتا ہے۔ کریلے کے یہ طبی فوائد آپ کو معلوم تھے؟ کریلے کا جوس کیسے بنائیں؟ اسے بنانا بہت آسان ہوتا ہے اور اجزاءکی کچھ زیادہ ضرورت نہیں ہوتی ہے ۔

بس کریلے کو چھیل لیں اور اس کے بعد کاٹ لیں، ٹکڑے کرنے کے بعد بیجوں کو نکال دیں اور پھر اسے مزید چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر پانی میں 30 منٹ کے لیے ڈبو دیں۔ اس کے بعد ان ٹکڑوں کو جوسر میں ڈال کر آدھا چائے کا چمچ نمک اور لیموں کے عرق کا اضافہ کرکے بلینڈ کرلیں۔ اگر کڑواہٹ زیادہ محسوس ہو تو اسے کم کرنے کے لیے کچھ مقدار میں شہد یا گڑ ڈال لیں جبکہ لیموں کے عرق سے بھی کڑواہٹ کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اور ہاں چٹکی بھر کالی مرچ اور ادرک بھی تلخ ذائقے کو کم کرنے کے لیے کافی ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…