جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سونے سے قبل ان چیزوں کو کھانے سے گریز کریں

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو سونے کے وقت سے 2 گھنٹے پہلے کچھ کھانا نہیں چاہئے تاکہ نظام ہاضمہ یا کسی اور جسمانی نظام پر منفی اثرات مرتب نہ ہوسکیں۔ تاہم اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ رات کو سونے سے کچھ دیر پہلے کچھ کھانے کی خواہش اکثر افراد کے اندر پیدا ہوتی ہے۔ اب کس چیز کی خواہش ہوسکتی ہے یہ تو ہر فرد میں الگ ہوتی ہے۔

تاہم سونے سے پہلے درج ذیل چیزوں کا استعمال آپ کی نیند خراب کرسکتا ہے جبکہ اگلا دن بھی غنودگی کے باعث برا گزر سکتا ہے۔ رات کے وقت یہ غذائیں کھانے سے گریز کریں تلی ہوئی غذائیں رات کو سونے سے کچھ دیر پہلے تلے ہوئے چربی والی غذائیں کھانا نظام ہاضمہ سے بہت سست روی سے گزرتی ہیں، تو اس کی وجہ سے جسم کو سونے کی کوشش کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر ہم اپنے نظام ہاضمہ کے انجن کو سونے کے دوران مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے تو تلی ہوئی چیزوں کو سونے سے پہلے کھانے سے گریز کیا جانا چاہئے۔ تیکھی اشیاء تیکھی یا مرچ مصالحے والی غذائیں سونے سے قبل استعمال کرنا معدے کو پریشان کرکے سینے میں جلن کا خطرہ بڑھاتی ہیں جس کی وجہ سے سونا لگ بھگ ناممکن ہوجاتا ہے۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ غذائیں جسم میں ہسٹامین نامی کیمیائی مادے کے اخراج کا باعث بنتی ہیں، جس کے نتیجے میں جسم کے لیے سونا مشکل ہوتا ہے، خراب نیند کا نتیجہ کیا ہوسکتا ہے وہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ جلد سونے میں مدد دینے والی غذائیں چاکلیٹ چاکلیٹ میں موجود کیفین، دماغ سے نیند کو دور بھگا دیتی ہے۔ کافی کافی میں چاکلیٹ کے مقابلے میں زیادہ کیفین ہوتی ہے اور اسے سونے سے پہلے پہنا آپ کو دیر تک کروٹیں بدلنے پر مجبور کرسکتا ہے۔ پانی یقیناً پانی پینا صحت کے لیے ضروری ہے، خصوصاً سونے سے پہلے بیشتر افراد پانی پی کر لیٹنا پسند کرتے ہیں، تاہم طبی ماہرین کے مطابق دن بھر میں پانی کی مناسب مقدار کا استعمال کافی ہوتا ہے ۔

مگر بیشتر افراد پیاس کے خیال سے بہت زیادہ پانی سونے کے لیے لیٹنے سے پہلے پی لیتے ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں واش روم کے چکر لگانا پڑتے ہیں، جس سے نیند خراب ہوتی ہے۔ آئس کریم آئس کریم خصوصاً کافی آئسکریم میں بھی کافی کی طرح کیفین موجود ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں نیند اڑ جاتی ہے، اگر اسے کھانا ضروری ہے بھی تو سونے سے 2 گھنٹے پہلے کھالیں یا یاسی چیزیں کھانے سے بھی کریں جن میں کیفین موجود ہو۔ انرجی ڈرنکس عام طور پر اس طرح کے مشروبات میں کیفین موجود ہوتی ہے، تو انہیں سونے سے قبل پینے سے گریز کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…