مچھلی کھائیں اور دل کو صحت مند بنائیں

22  اپریل‬‮  2018

فن لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے دل کو زندگی میں امراض سے بچانا چاہتے ہیں ؟ تو مچھلی کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔ یہ دعویٰ فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ چربی والی مچھلی کو ہفتہ بھر میں 4 دفعہ کھانا جسم میں صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کی شرح بڑھانے اور امراض قلب کا خطرہ کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اگر مچھلی کا کانٹا حلق میں پھنس جائے تو کیا کریں؟ تحقیق کے مطابق مچھلی ایچ ڈی ایل یا اچھے کولیسٹرول کی سطح بڑھاتی ہے خصوصاً ان افراد میں جن کی گلوکوز میٹابولزم کی صلاحیت متاثر ہوچکی ہوتی ہے۔ اسی طرح مچھلی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ نقصان دہ کولیسٹرول ایل ڈی ایل کی سطح کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے، جس سے خون کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے امراض قلب، ہارٹ اٹیک یا فالج وغیرہ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران محققین نے 40 سے 72 سال کی عمر کے 100 ایسے مردوں اور خواتین کا جائزہ لیا جن کے گلوکوز میٹابولزم کی صلاحیت متاثر ہوچکی تھی۔ مچھلی شفا اور طاقت سے بھرپور غذا ان رضاکاروں کو 4 گروپس میں تقسیم کرکے انہیں مختلف غذاﺅں کا استعمال کرایا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ چربی والی مچھلی کھانے سے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم ہوئی۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل مولیکیولر نیوٹریشن اینڈ فوڈ ریسرچ میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…