منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

درمیانی عمر میں دانتوں کا ٹوٹنا کس مرض کی علامت؟

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک)جو افراد درمیانی عمر میں 2 یا اس سے زائد دانتوں سے محروم ہوجاتے ہیں، ان میں جان لیوا امراض قلب کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ نیو اورلینز یونیورسٹی کی تحقیق میں 60 ہزار سے زائد 45 سے 69 سال کی عمر کے افراد کے ڈیٹا کو دیکھا گیا۔  اسپرین دانتوں کے عام ترین مرض کا سستا علاج  ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ درمیانی عمر میں جو لوگ دانتوں سے محروم ہوتے ہیں، ان میں امراض قلب کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ 2 دانتوں سے محروم ہوجانے والے افراد میں امراض قلب کا خطرہ لگ بھگ 25 فیصد تک پہنچ جاتا ہے جبکہ دیگر عناصر جیسے غذا، جسمانی سرگرمیاں، جسمانی وزن، فشار خون اور دیگر عناصر اسے مزید بڑھا دیتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق صرف ایک دانت سے محرومی سے کچھ خاص فرق نہیں پڑتا، مگر اس تعداد میں اضافہ امراض قلب کا خطرہ بڑھانے لگتی ہے۔ محققین نے یہ واضح نہیں کیا کہ دانتوں سے محرومی اور امراض قلب کے درمیان کیا تعلق ہے مگر ماضی میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ منہ میں موجود بیکٹریا دوران خون کے ذریعے سفر کرکے خون کی شریانوں میں ورم کا باعث بن سکتا ہے جو کہ امراض قلب کی ایک بڑی وجہ ہے۔ دانتوں سے اکثر خون نکلنا ذیابیطس کی علامت؟ تاہم تحقیق میں کہا گیا کہ دانتوں کا ٹوٹنا منہ کی ناقص صحت کی علامت ضرور ہے جو کہ امراض قلب کے خطرے میں اضافے کی گھنٹی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ درمیانی عمر میں منہ کی ناقص صحت خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں پیش کیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…