اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ناشتہ کرنا صحت کے لیے ضروری کیوں ہے؟

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایسا کیوں ہے؟ اگر نہیں تو جانیں کہ طبی سائنس ناشتے کے کن فوائد کو اب تک سامنے لاچکی ہے۔ ناشتے کے لیے 7 بہترین غذائیں جسمانی وزن میں کمی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ اکثر ناشتہ نہیں کرتے ان میں موٹاپے کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

جس کی وجہ دن بھر میں جنک فوڈ یا ناقص غذا کا استعمال ہوتا ہے۔ ذہنی کارکردگی بہتر کرے ایک اور تحقیق میں بتایا کہ ناشتہ کرنا درحقیقت توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے جبکہ یہ یاداشت میں بہتری لانے کے ساتھ دیگر ذہنی افعال کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ صحت بخش غذا کا زیادہ استعمال یہ بات سائنسی طور پر طے ہوچکی ہے کہ جو لوگ ناشتہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں وہ صحت کے لیے فائدہ مند غذاﺅں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ میٹابولزم کے لیے فائدہ مند صبح اٹھنے کے بعد اچھا ناشتہ میٹابولزم کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں چربی گھلنے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔ بسیار خوری سے بچاﺅ اگر صبح اچھا ناشتہ کیا ہو تو آپ دن کے وقت بہت زیادہ بھوکے نہیں ہوتے اور دوپہر کے کھانے میں حد سے زیادہ غذا کھانے سے گریز کرتے ہیں۔ کہیں آپ ناشتے میں یہ 12 غلطیاں تو نہیں کرتے؟ جسمانی کارکردگی میں بہتری ناشتہ جسم کو وٹامنز اور نیوٹریشن فراہم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں جسمانی توانائی بڑھتی ہے اور آپ جسمانی طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔ امراض کا خطرہ کم ایک صحت بخش ناشتہ ذیابیطس، بلڈ پریشر اور دیگر امراض کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرتا ہے (تاہم اگر وہ بہت زیادہ چکنائی پر مشتمل ہو تو)۔ مزاج بہتر بنائے سننے میں تو عجیب لگے گا ۔

مگر صبح کے وقت جو اجزاءجسم کا حصے بنتے ہیں وہ ذہنی طور پر خوشی کا احساس پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ دل کی صحت میں بہتری صحت بخش ناشتہ بلڈ کولیسٹرول لیول کو بہتر بناتا ہے اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کولیسٹرول امراض قلب کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…