جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

روزانہ سبز چائے پینا صحت کے لیے فائدہ مند کیسے؟

datetime 19  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمر کے ساتھ جسمانی وزن میں اضافہ قدرتی ہوتا ہے اور کوئی بری بات بھی نہیں۔ تاہم اگر یہ اضافہ بہت زیادہ ہو تو پھر ضرور پریشان ہونا چاہئے کیونکہ موٹاپا متعدد امراض جیسے ذیابیطس، کینسر، امراض قلب، بلڈ پریشر اور ایسے ہی متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے والا سب سے بڑا عنصر ہے۔ تاہم جب وزن کم کرنے کی بات ہو تو پھر کیا کرنا چاہئے ؟ تو اس کے لیے دوستوں کی جانب سے شرمندہ کیے جانے پر ایک خاتون نے ایک ماہ تک ایک مخصوص چیز کو غذا کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

ایک ہفتے تک ناشتے میں انڈوں کا استعمال کیوں کرنا چاہئے؟ اس خاتون نے موٹاپے اور توند سے نجات کے لیے جم جانے اور صحت بخش غذاﺅں کے ساتھ اپنی غذائی پلان میں سبز چائے کو شامل کیا اور ایک ماہ تک روزانہ اس گرم مشروب کے 3 کپ نوش کیے۔ اس سے خاتون کو یہ درج ذیل فوائد حاصل ہوئے۔ جسمانی توانائی میں اضافہ اس خاتون کے بقول سبز چائے کو غذا کا حصہ بنانے سے وہ خود کو زیادہ توانائی سے بھرپور محسوس کرنے لگی جبکہ جلد کی صحت بھی بہتر ہوئی۔ اس مشروب کے استعمال سے پہلے ان کی جلد کیل مہاسوں کا شکار تھی تاہم سبز چائے نے ان کا خاتمہ کرکے چہرہ شفاف اور چمکدار بنادیا۔ زہریلا مواد خارج کرے طبی ماہرین کی وجہ سے اکثر سبز چائے کے استعمال کا مشورہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس کی وجہ سے دیا جاتا ہے، جو کہ جسم میں موجود زہریلے مواد کو خارج کرتے ہیں، اس میں موجود فلیونوئڈز اور کیفین میٹابولک ریٹ کو بڑھاتے ہیں جس سے انسولین ایکٹیویٹی بہتر ہوجاتی ہے۔ سبز چائے پینے کے یہ فائدے جانتے ہیں؟ توند سے نجات جی ہاں سبز چائے توند کی اضافی چربی کو گھلانے میں مدد دیتی ہے، اس خاتون نے ایک ماہ تک اس کا استعمال کیا اور نمایاں فرق محسوس کیا۔ سبز چائے میں موجود ایک ایکٹیو اینٹی آکسائیڈنٹ catechins، جو میٹابولزم کو کی رفتار بڑھا کر چربی کو تیزی سے گھلاتا ہے۔

احتیاط تاہم خیال رہے کہ زیادہ مقدار میں سبز چائے کے استعمال سے معدے کے مسائل، ہیضہ اور آئرن کی کمی وغیرہ کا سامنا ہوسکتا ہے، اسی طرح نیند کم ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ 3 سے 4 کپ سے زیادہ اس مشروب کا استعمال کرنے گریز کرنا بہتر ہے۔  یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…