اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لہسن ہر کچن میں استعمال ہونے والی عام جز ہے جو کہ پکوانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا آجاتا ہے۔ ویسے تو یہ صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ بالوں کی نگہداشت کے لیے بھی بہترین ہے۔ ایسے افراد جو گنج پن یا بالوں کے گرنے سے پریشان ہے، لہسن اس سے بچاﺅ کا موثر ٹوٹکا ثابت ہوسکتا ہے۔ عام طور پر گنج پن جسم میں کسی عدم توازن یا کمی کا نتیجہ ہوتا ہے جبکہ لہسن بالوں کی قدرتی نشوونما کے لیے بہترین ہے۔
لہسن کے 10 حیران کن فوائد انڈین جرنل آف ڈرماٹولوجی میں شائع ایک تحقیق کے مطابق لہسن سر کے گنج پن کے شکار حصوں میں بالوں کی دوبارہ بحالی میں مدد دے سکتا ہے، اس میں موجود سلفر اور سیلینیم اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ درحقیقت یہ بالوں کو دوبارہ اگاتا ہی نہیں بلکہ باقی ماندہ بالوں کو مضبوط بھی بناتا ہے۔ لہسن کی جراثیم کش خصوصیات جراثیموں اور بیکٹریا کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں جو کہ سر پر نقصان پہنچاتے ہیں جس سے بالوں کی نشوونما بڑھتی ہے۔ اسی طرح لہسن وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ بالوں کی صحت کے لیے بہترین جز ہے اور یہ بالوں کی نشوونما کو حرکت میں لانے کے لیے کولیگن کی پروڈکشن بھی بڑھاتا ہے۔ استعمال کرنے کے طریقے درج ذیل ہیں۔ شہد اور لہسن پسے ہوئے لہسن اور شہد کو ایک برتن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، اس پیسٹ کو بالوں پر لگائیں اور آدھے گھنٹے یا اس سے زائد وقت کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد سر کو دھولیں۔ ناریل کا تیل اور لہسن لہسن پیس کر گرم ناریل کے تیل میں مکس کریں۔ اس مکسچر سے سر پر مالش کریں اور 30 منٹ لگا چھوڑ دیں، جس کے بعد سر دھولیں۔ لہسن کو چھوئے بغیر چند سیکنڈوں میں چھیلنا ممکن لہسن اور ادرک ادرک اور لہسن کو پیس لیں اور آپس میں ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اس کے بعد اس پیسٹ کو کسی تیل جیسے زیتون یا ناریل کے تیل میں ملائیں اور کسی برتن میں ڈال کر چولہے پر گرم کریں۔
جب اس کی سطح براﺅن ہوجائے تو چولہا بند کردیں۔ جب تیل ٹھنڈا ہوجائے تو اوپری تہہ کو نکال دیں اور باقی بچ جانے والے تیل سے سر پر 15 منٹ تک مالش کریں۔ اس کے بعد بالوں کو کسی کپڑے سے ڈھک لیں اور آدھے گھنٹے بعد دھو لیں۔ مردوں کے بال گرنے کی 7 عام وجوہات لہسن کا تیل کیسے بنائیں؟ کچھ مقدار میں لہسن کو زیتون یا ناریل کے تیل میں ڈال کر پیس لیں (وہ تیل لیں جو بالوں کے لیے موزوں محسوس کرتے ہوں)، اس کے بعد جار میں ڈال کر اسے کسی خشک اور ٹھنڈی جگہ پر ایک ہفتے کے لیے رکھ دیں۔ ایک ہفتے بعد اسے استعمال کریں اور بالوں پر اس کے جادوئی اثرات سے دنگ رہ جائیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔