اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے ایسا گلیو جیسا مرہم تیار کیا ہے جو کہ ایک منٹ کے اندر زخم کا منہ بند کردیتا ہے اور یہ جنگوں اور گاڑیوں کے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے انقلابی طریقہ علاج ثابت ہوسکے گا۔ یہ جیل کسی ٹائل سیل کرنے والے سیال کی طرح کام کرے گا تاہم اسے ایک قدرتی الاسٹک پروٹین سے تیار کیا گیا ہے۔
سڈنی یونیورسٹی کے ماہرین نے اسے تیار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اسے زخم پر لگائے اور اس پر روشنی ڈالیں تو زخم کا منہ سیکنڈوں میں بند ہوجائے گا۔ زخم کے بعد سیکنڈوں میں خون کو روکنا ممکن؟ سڈنی یونیورسٹی نے امریکا کی ہارورڈ اور نارتھ ایسٹرن یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر اس جیل کا پروٹوٹائپ تیار کیا ہے اور جانوروں پر اس کی کامیاب آزمائش کے بعد جلد انسانوں پر اس کا تجربہ کیا جائے گا۔