پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پلاسٹک کو ٹھکانے لگانے کاحل تلاش

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)امریکی اور برطانوی ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ وہ ایسا انزائم دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ جو پلاسٹک کھاجاتے ہیں،اس کے بعد اب پلاسٹک سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کو قابو پانے میں مدد ملے گی ۔برطانوی یونیورسٹی اور امریکی ادارے کی مشترکہ ٹیم نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے جاپان میں دریافت ہونے والے ایک بیکٹریم پر تحقیق کے دوران یہ بات دریافت کی کہ یہ بیکٹیریم ایک خاص قسم کے پلاسٹک کو بطور غذا استعمال کرتا ہے ۔

اسی بیکٹریم سے نکلنے والے ایک انزائم پر تحقیق کے دوران اتفاقیہ طور پر یہ انکشاف ہوا کہ یہ پلاسٹک کو ختم کرنے میں اس سے بھی بہتر انداز میں کام کرتا ہے ۔اس انزائم کو بڑے پیمانے پر استعمال کرکے ماحول پر پلاسٹک سے ہونے والے اثرات پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔پلاسٹک کا کچرا ہمارے ماحول کو تباہ کرنے والا سب سے خطرناک عنصر ہے جس میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اب تک یہ سمندروں اور زمین کی سطح پر جمع ہو کر ہر شے کو ناقابل تلافی نقصانات پہنچا رہا تھا۔ایک تحقیق کے مطابق یہ زمین پر پائی جانے والی مٹی کے اندر بھی موجود ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…