گوجرانوالہ(سی ایم لنکس)کچی ہلدی ،اچار،سبزی اور سلاد کے طور پر کئی بیماریوں کو دورکرتی ہے ہلدی ایک اینٹی تکسید اور اینٹی کینسر مادہ ہے جو خون کو بھی صاف کرتی ہے۔ہڈیوں کے بھر بھرے پن کے علاج کیلئے رات کو سوتے وقت دس گرام کچی ہلدی یا ہلدی کی ایک انچ لمبی گانٹھ کو ایک گلاس دودھ میں ابالے،تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر اسے پیئے۔ہلدی نمک اور سرسوں کا تیل ملاکر اس سے روزانہ دانت صاف کریں۔
دانت مضبوط ہونگے۔بھونی ہوئی ہلدی کوپیس کردرد والے دانت کی مالیش کریں آرام ملے گا۔پرانی کھانسی یا دمہ کے لئے آدھا چائے کا چمچ شہد میں ایک ۔ چوتھائی چمچ ہلدی اچھی طرح ملا کر چاٹنے سے فائدہ ہوتا ہے ۔اندرونی چوٹ لگنے پر ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چمچ ہلدی ملا کر پینے سے درد اور سوجن میں راحت ملتی ہے ۔منہ کے چھالو کے لئے ایک گلاس پانی میں تھوڑی ہلدی ملا کر کللا سے فائدہ ہو گا ۔