جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

صفائی کے لیے استعمال ہونے والے وائپس کس بیماری کا باعث بن سکتے ہیں ،نئی تحقیق میں سب کچھ سامنے آگیا

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(سی ایم لنکس)شیر خوار بچوں کی صفائی ستھرائی کے لیے صابن کے بجائے وائپس کا استعمال عام ہے تاہم نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ’گیلے وائپس‘ بچوں میں ’فوڈ الرجی‘ کا باعث بنتے ہیں۔سائنسی جریدے جرنل آف الرجی اینڈ کلینیکل امینولوجی میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میں پروفیسر جان کوک ملز کا کہنا ہے کہ الرجی کی سب سے تکلیف دہ اور پیچیدہ قسم ’فوڈ الرجی‘ کا باعث جنیاتی فیکٹر کے علاوہ بھیگے ہوئے وائپس کا استعمال ہے جو جلد سے خشک نہیں ہو پاتے اور جلد کی جذب کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں۔

جلد کے جذب کرنے کی صلاحیت ختم ہونے سے فوڈ الرجی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔نومولود کی نمو کے لیے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا عمل نہایت ضروری ہے جس کے لیے عمومی طور والدین ’ کیمیکل میں بھیگے ہوئے وائپس‘ استعمال کرتے ہیں۔ وائپس کی تیاری میں کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے جب کہ وائپس کو گیلا رکھنے والے کیمیکل میں صابن بھی شامل ہو تا ہے جسے بچوں کی جلد سے خشک نہیں کیا جائے تو جلد کے مسام بند ہوجاتے ہیں اور جلد جذب کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتے ہیں اور جلد کی جذب کرنے کی صلاحیت ختم ہو جانے سے ’فوڈ الرجی‘ کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن شیر خوار بچوں کی جلد میں جذب کرنے کی صلاحیت متاثر ہوجاتی ہے وہ بالغ ہونے کے بعد فوڈ الرجی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ 1997ء سے 2007ء تک کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ امریکا میں 4 سے 6 فیصد بچے فوڈ الرجی کا شکار ہیں جن میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ بچوں میں وائپس کا استعمال ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…