جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

نیند اورشوگر کے درمیان گہرا تعلق سامنے آگیا ، سائنسدانوں نے خطرناک انتباہ جاری کردیا

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(سی ایم لنکس)ہارورڈ میں ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنسدان کے مطابق بے خوابی کی شکار خواتین کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس مطالعے میں امریکا کی ایک لاکھ سے زائد خواتین کو 2000 سے 2014 تک کے 15 برسوں تک نوٹ کیا جن میں شوگر سمیت کوئی مرض موجود نہ تھا لیکن 10 سال کے دوران 6400 خواتین ذیابیطس کی شکار ہوئیں جن خواتین میں نیند کی شکایت تھی وہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوگئیں ۔

جب کہ جن خواتین میں نیند کا جتنا مسئلہ تھا وہ اتنی ہی جلدی ذیابیطس میں گرفتار ہوئیں۔سائنسدانوں کے مطابق یہ پہلا مطالعہ ہے جس میں نیند اور ذیابیطس کے درمیان گہرا تعلق نوٹ کیا گیا ہے جس میں سائنسدانوں کے مطابق نیند کی کمی سے جسم کے اندرمختلف قسم کے ہارمون متاثر ہوتے ہیں جو ٹائپ ٹو ذیابیطس کی وجہ بنتے ہیں۔ماہرین کے مطابق 6 گھنٹے سے کم کی نیند، غنودگی، نیند کی کمی اور شفٹوں میں کام کرنے والے افراد میں بھی ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے لیکن جو خواتین نیند کی شدید کمی کا شکار ہیں ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 45 فیصد بڑھ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند متاثر ہونے سے ہارمون کا توازن بگڑتا ہے جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور دیگر جسمانی معمولات کے لیے ضروری ہوتا ہے اسی لیے نیند کی کمی شوگر کے مرض اور موٹاپے کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…