جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

راتوں کو دیر تک جاگنا ، وقت پر نہ سونا آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے ،ایک بھی دن اگر آپ بھرپور نیند نہیں لیتے ہیں توکس خطرناک بیماری میں لاحق ہو سکتے ہیں ؟

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(سی ایم لنکس) راتوں کو دیر تک جاگنا اور وقت پر نہ سونا آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے ، ایک بھی دن اگر آپ بھرپور نیند نہیں لیتے ہیں تو آپ کو ’ الزائمر ‘ کی بیماری ہو سکتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ایک دن اگر پوری نیند نہ لینے سے دماغ میں ایک پروٹین بن جاتا ہے جو اس بیماری کی وجہ بنتا ہے۔ محققین نے 20لوگوں پر مشتمل ایک تحقیق کی اور پایا کہ ایک دن بھر پور نیند نہ لینے سے اس کے دماغ میں ’ بیٹا ایم لائڈ پروٹین‘ کی مقدار 5گنا بڑھ گئی۔

جن لوگوں کو بھولنے کی بیماری ہوتی ہے ان لوگوں میں یہ پروٹی 21فیصد بڑھا ہوتا ہے۔ وہیں جو لوگ ’ الزائمر‘ کے شکار ہوتے ہیں ان لوگوں میں یہ 43فیصد بڑھا ہوتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ بھرپور نیند لینا ’ بیٹا ایم لائڈ پروٹین‘ کو ختم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ پروٹین دماغ میں یاد داشت کے راستے کو بلاک کر دیتا ہے۔ محققین نے کم نیند لینے والے 22سے 72سا ل کے 20افراد پر 2دن تک تحقیق کی۔ جس میں پہلے دن انہیں رات 10بجے سے صبح 7بجے تک سونے کو کہا گیا وہیں دوسرے دن انہیں پوری رات جاگنے کو کہا گیا۔جس کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ دوسرے دن نہیں سونے کی وجہ سے ان میں ’ بیٹا ایم لائڈ پروٹین ‘ کی مقدار 5گنا زیادہ تھی۔ فی الحال اس کا کوئی علاج نہیں ہے ، لیکن علامتوں کا علاج اور اچھی دیکھ بھال ، مدد وغیرہ سے الزائمر کے مریضوں کی زندگی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…