ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

چہرے پر بھنویں کیوں؟ سائنسدان آخرکار جاننے میں کامیاب

datetime 11  اپریل‬‮  2018 |

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کے خیال میں چہرے پر موجود بھنویں کس کام آتی ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب سائنسدان طویل عرصے جاننے کی کوشش کررہے تھے اور آخرکار انہوں نے اسے ‘جان’ ہی لیا۔ برطانیہ کی یارک یونیورسٹی کی تحقیق میں عندیہ دیا گیا ہے کہ موجودہ عہد کے انسان ہوسکتا ہے کہ قدیم دور کے لوگوں کی طرح انوکھے انداز سے بھنوؤں کو اٹھا نہیں سکتے مگر اس کی جگہ ہمیں ہموار چہرہ اور جذبات ظاہر کرنے والی پیشانی ضرور مل گئی ہے۔

انسانی جسم کا یہ راز جانتے ہیں؟ برطانوی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محققین کا ماننا ہے کہ ابتدائی انسان کے چہرے پر بھنوﺅں کا مقام بہت چوڑا تھا جو کہ جسمانی بالادستی کی علامت سمجھا جاسکتا ہے، جیسے جیسے انسانی چہرہ ارتقائی مراحل سے گزر کر چھوٹا اور سپاٹ ہوا، تو یہ ایسا کینوس بن گیا، جس میں بھنویں مختلف النوع جذبات کا اظہار کرسکتی ہیں۔ محقق پال او ہیگنس نے کہا ‘ہم نے بالادستی یا جارحیت کی جگہ مختلف النوع جذبات کا اظہار کو اپنالیا، جیسے جیسے چہرے چھوٹے ہوئے، پیشانی بڑی ہوتی گئی، چہرے کے مسل بھنوؤں کو اوپر نیچے حرکت دینے لگے اور ہم اپنے تمام لطیف جذبات کا اظہار ان کے ذریعے کرنے لگے’۔ انسانی جسم میں ڈی این اے کی لمبائی کتنی؟ تحقیقی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کا نتیجہ فی الحال قیاسی ہے تاہم اگر یہ درست ثابت ہوا تو چھوٹے، سپاٹ چہرے کا ارتقاءبھنوﺅں کی سماجی طاقت کو ثابت کرے گا، جس نے انسانوں کو زیادہ پیچیدہ اور لطیف طریقے سے رابطے کا موقع دیا۔ تحقیق کے مطابق ہم اس مقام سے آگے بڑھ چکے ہیں جب ہم ایک دوسرے سے مسابقت چاہتے تھے اور اپنے فائدے کے لیے زیادہ جارحیت پسند نظر آنا چاہتے تھے، اب ہم اس مقام پر ہیں جہاں ہم لوگوں کے ساتھ تعلق میں بہتر نظر آنا چاہتے ہیں اور بھنوﺅں کی ایک حرکت سے لوگوں کے جذبات کو بھانپتے ہیں اور ہمدردی کرتے ہیں یا دیگر جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ سائنسدان یہ جاننا چاہتے تھے کہ قدیم انسانوں میں بھنوﺅں کا مقام اتنا زیادہ نمایاں کیوں تھا۔

ماضی میں خیال کیا جاتا تھا اس کی وجہ چہرے اور دماغی خانے کے درمیان خلاءکو بھرنا تھا، جبکہ کچھ حلقے اصرار کرتے تھے کہ اس کی وجہ کھانا چبانے کے دباﺅ سے چہرے کو بچانا تھا۔ انسانی جلد کے 11 حیرت انگیز حقائق حقیقت جاننے کے لیے موجودہ تحقیق میں 3 لاکھ سے 1 لاکھ 25 سال پہلے زیمبیا میں رہنے والے انسانی نسل کی ایک کھوپڑی کا تھری ڈی ایکس رے اسکین کیا گیا، پھر کمپیوٹر ماڈلز کے ذریعے ورچوئل کھوپڑی پر مختلف تجربات کیے گئے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ بھنوﺅں کے مقام کا چوڑا پن چہرے اور دماغی خانے کے درمیان خلاءکو بھرنے کے حوالے سے کافی بڑا تھا جبکہ اس کا غذا چبانے سے پیدا ہونے والے تناﺅ سے بھی کچھ لینا دینا نہیں تھا۔ محققین کے مطابق آخر میں ہم نے نتیجہ نکالا کہ اس کی وجہ سماجی رویوں میں چھپی ہے۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ کن عناصر کے نتیجے میں انسانی چہرہ وقت کے ساتھ چھوٹا، بھنوﺅں کی جگہ تنگ اور پیشانی چوڑی ہوئی، مگر یہ ساخت انسانی رابطوں کے لیے زیادہ بہتر ثابت ہوئی۔ اس تحقیق کے نتائج جریدے نیچر ایکولوجی اینڈ ایوولیشن میں شائع ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…