جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

کھیرے کے ذریعے صرف 7 دن میں کئی کلو وزن کم کرنے کا سب سے بہترین طریقہ

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اگر آپ کو وزن کم کرنے کی خواہش ہے تو آج ہم آپ کو ایک انتہائی آسان اور کارگر نسخہ بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ بہت جلد اپنا وزن کم کرلیں گے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے کیلوریز کی مقدار کم کر نی ضروری ہے لیکن اس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے لہذا پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے اور پانی میں کھیرا شامل کرلیا جائے تو اس کا ذائقہ نہ صرف اچھا ہوجاتا ہے بلکہ یہ جسم میں پانی کی کمی بھی واقع نہیں ہونے دیتا۔

آپ کولڈ ڈرنک پینے کی بجائے اس مشروب کا استعمال کریں اور وزن تیزی سے کم کرلیں کہ اس میں صرف 100کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔طریقہایک کھیرے کو اچھی طرح دھو لیں تا کہ اس سے جراثیم دور ہوجائیںاور اب اس سے چھلکے اتارے بغیر کاٹ کر دو لیٹر پانی میں چند گھنٹے کے لئے بھگو دیں اور اس پانی کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔اگر پانی کو مزید ذائقہ داربنانا ہو تو اس میں لیموں یا پودینے کے پتے ملالیں۔اس پانی میں وٹامن اے اور ڈی کے باعث آپ کو وٹامن کی بھی مناسب مقدار میسر ہوگی اور آپ کا وزن تیزی سے کم ہوگا۔وزن میں کمی کے لئے ضروری ہے کہ کھیرے کو دن بھر کی غذا کا لازمی حصہ بنایا جائے۔ اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ناشتے میں کھیرے کے ٹکڑے دہی میں ملا کر کھائیں۔ اس کے ساتھ آپ سیب یا ناشپاتی بھی کھاسکتے ہیں۔ دوپہر کے کھانے میں ہلکی پھلکی روٹی کھائیں اور اس کے ساتھ کھیرے کا سلاد جتنا چاہیں کھائیں۔ چاہیں تو دوپہر کے کھانے کے بعد چائے یا کافی سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ سہ پہر کے وقت کھیرے کا شیک پئیں۔ اس شیک کے لئے آپ کو ایک کھیرا، ایک سیب، 20 گرام اخروٹ اور بادام اور تھوڑا سا ادرک درکار ہو گا۔ ان سب چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر شیک تیار کریں۔ اس شیک سے آپ کو وٹان اے ، بی، سی، کے، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم اور فائبر بھی حاصل ہوگا۔ رات کے کھانے میں کوئی پھل کھا لیں اور اس کے کھیرے کا سلاد کھائیں۔ مختصر یہ کہ آپ جو بھی کھائیں اس کے ساتھ کھیرا ضرور کھائیں۔ اس غذائی فارمولے کے محض ایک ہفتے کے استعمال سے ہی نتائج نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

دوسری طرف کیا آپ نے کسی ایسے سستے پھل (جسے ہم سبزی سمجھتے ہیں) کے بارے میں سنا ہے جو باآسانی دستیاب ہو اور جس کا استعمال آپ کے جسم کے اندر اور باہر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہو؟ اور وہ ہے کھیرا جو جسم کو پانی کی وافر مقدار ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ متعدد اقسام کے وٹامنز اور منرلز سے بھرپور بھی ہوتا ہے۔

یہ اضافی جسمانی وزن میں کمی کے مقصد میں مدد بھی دیتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامن بی، پوٹاشیم اور میگنیشم دیگر فوائد فراہم کرتے ہیں۔تاہم کھیرے کا پانی بھی صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے، جسے روزانہ پینا آپ کو درج ذیل فوائد پہنچا سکتا ہے۔ ہڈیوں کی صحت بہتر کرے کھیرے ’وٹامن کے‘ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، یہ وٹامن خون جمنے یا لوتھڑا بننے کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے،

جو ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن کے ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔ جگمگاتی جلد کے لیے فائدہ مند صحت مند اور جگمگاتی جلد کے پیچھے چھپا راز زیادہ پانی پینے کے اندر چھپا ہے۔ اس کے اندر موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش خصوصیات جلد کی سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ چہرے کو روزانہ کھیرے کے پانی سے دھونا کیل مہاسوں کو نکلنے سے روکتا ہے۔

سانس کی بو دور کرے سانس کی بو اکثر منہ میں بیکٹریا کی سطح بڑھنے کا نتیجہ ہوتی ہے جو منہ کو خشک کرکے سانس کو بدبو بنا دیتے ہیں۔ ایک گلاس کھیرے کا پانی پینا لعاب دہن کی مقدار بڑھاتا ہے جو سانس کی بو کو دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ بے وقت بھوک کی روک تھام روزانہ ایک گلاس کھیرے کا پانی پینے کی عادت بے وقت بھوک کی روک تھام کرتا ہے جبکہ پیٹ کو ایک وقت سے دوسرے وقت کے کھانے تک بھرا رکھتا ہے،

اس طرح جسم اضافی کیلوریز سے بچاتا ہے اور موٹاپے میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔ وٹامنز اور منرلز کے حصول کا بہترین ذریعہ کھیرے جسم کو متعدد وٹامنز اور منرلز فراہم کرتے ہیں جو مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، اینٹی آکسائیڈنٹس سے ہٹ کر وٹامن سی اور وٹامن اے بھی کھیرے کے پانی سے حاصل کرنا ممکن ہے۔  یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…