پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

یہ مزیدار مشروب صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ناریل ذائقے میں بہت مزے کا ہوتا ہے اور مختلف فوائد کا حامل بھی ہوتا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا پانی بھی کیا کچھ کرسکتا ہے؟ ناریل کا پانی یا عرق قدرتی طور پر تازہ دم کردینے والا مشروب ہے جو کہ آسانی سے ہضم بھی ہوجاتا ہے۔ اس میں ایسے متعدد وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں جو کہ جسم میں پانی کی مقدار بررار رکھنے میں دینے کے ساتھ دیگر فوائد پہنچاتے ہیں جو درج ذیل ہیں۔

ناریل کے تیل کے 13 حیرت انگیز استعمال موٹاپے اور توند سے جلد نجات سافٹ ڈرنکس اور دیگر میٹھے مشروبات کی جگہ ناریل پانی کا استعمال موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے فائدہ مند ہے، درحقیقت یہ صرف 14 دن میں توند میں نمایاں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ کم کیلوریز مشروب پیٹ کو دیر تک بھرے رکھنے کا احساس دیتا ہے، کھانے سے قبل ایک گلاس اس مشروب کا استعمال آپ کو زیادہ کھانے نہیں دے گا۔ انرجی ڈرنک کا قدرتی متبادل ناریل کا پانی ایسا مشروب ہے جو ورزش یا کھیل کود کے دوران الیکٹرولائٹ کا توازن بحال کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اسے کسی بھی کھیل سے قبل اور بعد میں پیا جاسکتا ہے جبکہ اس میں موجود پوٹاشیم کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ اسے کسی اسپورٹس یا انرجی ڈرنک سے زیادہ بہتر بناتی ہے۔ نظام ہاضمہ بہتر کرے بائیو ایکٹیو اجزاءکی موجودگی اور فائبر کا اجتماع اس مشروب کو بدہضمی سے بچاﺅ کے لیے مددگار بناتے ہیں جبکہ معدے میں تیزابیت کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔ اگر آپ کو پیٹ پھولنے یا معدے میں تیزابیت کا سامنا ہو، تو ایک گلاس ناریل کا پانی پینا اس احساس کو کم کردیتا ہے۔ ہائیڈریشن بڑھائے اس مشروب کی جسم میں نمی کو برقرار رکھنے کی خوبی جسم کے لیے درکار سیال فراہم کرتا ہے، یہ تازہ دم کرنے کے ساتھ کچھ میٹھا ہوتا ہے جو کہ منہ کا ذائقہ بھی بہتر کرتا ہے۔ بلڈ پریشر کم کرے اس میں موجود وٹامن سی، میگنیشم اور پوٹاشیم جیسے اجزاءناریل کے پانی کو بلڈ پریشر کی سطح کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

روزانہ ایک گلاس اس کا استعمال مطلوبہ نتائج میں مدد دے سکتا ہے۔ ہموار جلد اینٹی آکسائیڈنٹس کا اچھا ذریعہ ہونے کی وجہ سے ناریل کا پانی جسم میں موجود زہریلے مواد کو نکال باہر کرتا ہے اور ضروری غذائیت فراہم کرتا ہے۔ پینے کے علاوہ اسے روزانہ چہرے پر لگانا بھی فائدہ مند ہوتا ہے جو کہ جلد کو صحت مند اور خوبصورت بناتا ہے۔ آخر مردوں کی توند کیوں نکلتی ہے؟ مزاج خوشگوار بنائے اس مشروب میں کئی اقسام کے وٹامنز موجود ہیں۔

ان میں سے بی کمپلکیکس وٹامنز ذہنی تناؤ میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں اور مزاج کا چڑچڑا پن کم ہوتا ہے۔ اس میں موجود مگنیشیم ڈپریشن میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔ عمر کے اثرات کو سست کرنا ناریل کا پانی ایک نباتاتی ہارمون cytokinins کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ صحت پر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے، یہ ہارمون نہ صرف خلیات کو ریگولیٹ کرتا ہے بلکہ عمر بڑھنے کے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کو بھی سست کرتا ہے۔اسی طرح اس کا استعمال کینسر جیسے مرض سے بچانے میں بھی ممکنہ طور پر مدد دیتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…