منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

یمن میں ہیضے کے بعد خناق کی وباء سے 62 افراد ہلاک

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں خناق کی بیماری تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ گذشتہ برس اگست میں سامنے آنے والی خناق کی وباء نے تین فروری 2018تک 62 افراد کی جان لے لی ۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت صحت نے بتایاکہ 933 شہریوں میں خناق کی تشخیص کی گئی گئے۔ یہ مرض یمن کی 23 میں سے 20 گورنریوں اور 333 ڈاریکٹویٹس میں سے 157 میں پایا گیا ہے ۔

ادھر یمنی وزارت صحت کے سیکرٹری علی الولیدی نے کہا کہ خناق کا شکار ہونے والے شہروں میں سب سے زیادہ اب اور الحدیدہ گورنریاں متاثر ہوئی ہیں۔ یہ دونوں علاقے حوثی باغیوں کے زیرتسلط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے خناق اور دوسری امراض کے شکار افراد کے علاج اور ان کی بحالی کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے یمن میں خناق سے فوت ہونے والے شہریوں کی تعداد 66 اور متاثرین کی 1100 بتائی ہے۔خیال رہے کہ خناق متعدی جراثیم سے پھیلتا ہے جو منہ، آنکھوں، ناک اور بعض اوقات جلد کو متاثر کرتا ہے۔ اس کے شکار ہونے والے بعض مریض دو سے چھ روز کے اندر اندر لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…