اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

کیلے کے ملک شیک کا صرف 10 دن استعمال کتنا فائدہ مند؟

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  کیلے کا ملک شیک یا بنانا شیک کافی عام استعمال ہوتا ہے اور صحت کے لیے فائدہ مند بھی سمجھا جاتا ہے۔ مگر ایک بھارتی شخص رنویر بہلا نے اسے چند دن ناشتے کے طور پر استعمال کیا تو جو تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں وہ حیران کن تھیں۔ اس شخص نے دس دن تک ناشتے میں کیلے کے ملک شیک کو پیا ۔ رنویر کے مطابق ‘ میں نے دس دن تک کیلے اور دودھ کے امتزاج کو استعمال کیا۔

جس سے میرے جسم کے اندر جنک فوڈ کی اشتہا ختم ہونے لگی، دس دن کے اندر ہی میرے اندر تین بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں’۔  کیلے کے صحت پر مرتب فائدہ مند اثرات اور خطرات جسمانی وزن میں کمی اس شخص کے قول ‘ میرے خیال تھا کہ پراسیس شدہ غذائیں یا فاسٹ فوڈ کو چھوڑنا مددگار ثابت ہوتا ہے اور یہ درست ثابت ہوا۔ میرا وزن کیلے کے ملک شیک کے آغاز پر 70 کلوگرام تھا اور دس دن بعد یہ 67 کلوتک پہنچ گیا، یعنی تین کلو وزن کم ہوا۔ ہر صبح ملک شیک پینے کے ساتھ میں چہل قدمی کرتا، مناسب مقدار میں پانی اور گھر میں بنے کھانوں تک ہی محدود رہتا’۔ قبض سے نجات اس نے مزید بتایا ‘ فاسٹ فوڈ کو عادت بنالینے کے بعد مجھے نظام ہاضمہ کے متعدد مسائل کا سامنا تھا، اکثر قبض رہتا اور یہ احساس ہر وقت طبعیت کو بوجھل رکھتا۔ کیلا نظام ہاضمہ کے لیے بہترین پھل ہے اور دس دن تک بنانا شیک کے استعمال نے مجھے قبض سمیت دیگر نظام ہاضمہ کے مسائل سے نجات دلا دی’۔ روزانہ صرف 2 کیلے جسم پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں؟ بے وقت بھوک ختم ان کا مزید کہنا تھا ‘ میں روزانہ سموسے یا ایسی چیزیں کھانے کا عادی تھا اور اس سے میری اشتہا اس وقت بھی بڑھنے لگی جب جسم پانی کا مطالبہ کررہا ہوتا، جب میں نے کیلے کا ملک شیک پینا شروع کیا تو مجھے احساس ہوا کہ میرے اندر خودکار طور پر دیگر غیرصحت بخش چیزوں کی خواہش ختم ہوگئی ہے’۔  یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…